تازہ ترین / Latest
  Monday, December 23rd 2024
Today ePaper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

تخییلاتی طلسم سے مالا مال پروین شغف

Literature - جہانِ ادب , Snippets , / Wednesday, July 31st, 2024

آداب !

میرے پہلے شعری مجموعہ کلام “زندان” پر محترمہ ڈاکٹر پونم گوندل گائینوکولجسٹ، ادیب، بہترین نظم نگار،کالم نگار (لاہور) کے تاثرات۔

میں اس بے پناہ محبت کے لئے بے حد ممنون ومشکور ہوں۔ جزاک اللّہ خیر💕

تخییلاتی طلسم سے مالا مال پروین شغف
روشن آنکھوں اور من موہنی صورت والی پروین کا اصل نام شگفتہ پروین، قلمی نام پروین شغف، جاے پیدائش کلکتہ اور نئ دلی میں سکونت پذیر ہیں بہت خوبصورت خاتون اور لفظوں کی جادوگر ہیں.
انسان کی بنت میں کہیں اس کا ظاہر حسیں ہوتا ہے اور کہیں باطن لیکن پروین شغف جی پہ اللہ پاک کا خصوصی کرم ہے کہ یہ اندر اور باہر دونوں سے خوبصورت ہیں.
ان کی شاعری میں ہجر و وصال کی کٹھنائیوں کے ساتھ ساتھ سماجی اونچ نیچ کے تذکرے بھی جا بجا ہیں.
ازلی گریز اور سپردگی کا بیان ملاحظہ کیجیے

رنج و غم، اشکوں کے شبنم شغف کافی ہیں
مثل خیرات، خزانہ بھی نہیں چاہتے ہم

پروین انسانی انا اور وقار کے پرچم کو پروقار انداز میں بلند رکھنے کے ہنر سے خوب آشنا ہیں. مزاج کا دھیما پن اور نسوانیت اس شعر سے عیاں ہے

بن کے میرا ہم سفر تھوڑی دور اور ساتھ چلو
ہو کے خود سے بے خبر تھوڑی دور اور ساتھ چلو

اور کبھی غرور عشق کے طوق کو بھی اپنے گلے میں لٹکا لیتی ہیں جیسے

ہمیں تو اپنی نگاہوں میں جھانک لینے دے
تری ان آنکھوں کے پانی کو جام کر دیں گے

اور ان کے تخیل کا طلسم یہ غزل جو مجھے بہت پسند آئی
ملاحظہ کیجئے

حد جنوں کے پار بھی جاتی رہی ہوں میں
دامن سے اپنے آگ بجھاتی رہی ہوں میں

سب دیکھتے رہے ہیں تماشا کھڑے کھڑے
ہنس کر بدن کی خاک اڑاتی رہی ہوں میں

زنجیروں میں میری کوئی جھنکار تو نہیں
اشکوں سے اپنے شور مچاتی رہی ہوں میں

استعارے بھی خوبی سے جابجا استعمال کیے ہیں شغف نے
جیسے

زلیخا سی جوانی اورلعل زہرہ کی شہادت,

ہر حساس دل کی طرح پروین بھی اس نفسا نفسی اور بے سکونی دنیا کو امن کا گہوارہ بنانا چاہتی ہیں.
فطرت کے فسوں کو بھی نظر میں رکھتی ہیں اور خدا کی واحد نیت کا برملا اظہار اس طرح سے کرتی ہیں

بہا تا ہے خدا اک ساتھ دو رنگی سمندر کو
بہاؤ سے بھی رب کی شان مثبت جانتے ہو کیا

اور شغف اپنی کم مایگی کا اظہار کچھ یوں کرتی ہیں

گو، کسی کا پیار ہوں، دستار ہوں، ایمان ہوں
اپنے گھر میں، میں مگر بے کار سا سامان ہوں

کسی بھی تخلیق کار کی عظمت کو الفاظ میں بیان کرنا کم از کم میرے لیے ایک مشکل جتن ہے لیکن پروین شغف آپ کی پہلی کتاب آپ کا پہلا عشق آپ کو مبارک ہو اور خداۓ لم یزل سے یہ دعا ہے کہ آپ کے قلم کی طاقت میں مزید اضافہ ہو

بہت ہی محبت اور خلوص کے ساتھ

ڈاکٹر پونم گوندل لاہور


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2024
Rahbar International