تازہ ترین / Latest
  Friday, October 18th 2024
Today News Paper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

تعلیم اور حسنِ خیال کی رعنائی۔۔

Articles , Snippets , / Tuesday, September 10th, 2024

تحریر۔فخرالزمان سرحدی ہری پور
پیارے قارئین! ماہرین تعلیم کی آراء کے آئینہ میں تعلیم ایک ایسا سیکھنے اور سکھانے کا مسلسل عمل ہے جس سے عرفان نفس اور تکمیل خودی کے چراغ جلتے ہیں۔حسن معاشرت اور طرز حیات کے نگینے جگمگاتے ہیں۔چہروں پر شگفتگی کی مسکراہٹ سے تازگی محسوس ہوتی ہے۔دیس میں کھلنے والے پھولوں,لسانی اور انسانی رشتوں,تعظیم اور ادب و احترام,انسانی اقدار اور احترام آدمیت,محبت اور الفت کی فراوانی,لفظوں کی مہک,الفاظ کی خوشبو,لہجوں کا ترنم,کردار کی تشکیل,سیرت کی تعمیر,تہذیب و تمدن کے اجالے,فکروفن کے پیمانے,ذوق و شوق کی فراوانی,خیالات میں وسعت,جذبات میں جدت,احساسات میں مروت,حیات میں لگن,دعاؤں میں اخلاص,عبادات میں مٹھاس,مواملات میں اعتدال,فکروشعور میں تنوع,عمل میں تحریک,اور بے شمار خوبیاں پیدا ہوتی ہیں۔انسان کے اندر وقار انسانیت کا جذبہ بیدار ہوتا ہےاور تکمیل خودی پیدا ہوتی ہے۔بقول شاعر:۔
خودی کو کر بلند اتنا کہ ہر تقدیر سے پہلے
خدا بندے سے خود پوچھے بتا تیری رضا کیا ہے
کا وصف بھی تعلیم کے اعجاز ہنر سے پختہ ہوتا ہے۔یہ بات تو روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ تعلیم کے چراغ روشن ہونے سے ہی تاریکیوں میں اجالے پیدا ہوتے ہیں۔عزت و آبرو کے کے دریچوں میں رونق پیداہوتی ہے۔ہمدردی کے پھول,مساوات کے پیمانے,عدل کے تقاضے,حسن سلوک کی اہمیت,درد شناسی کے موتی بھی تعلیم سے حاصل ہوتے ہیں۔قلزم عشق میں ہیجان,بحر الفت میں روانی,مقام شوق میں تلاطم خیزی اور انسانی اقدار میں چمک بھی تو تعلیم کے اعجاز ہنر سے ہے۔تعلیمی ادارے,درسگاہیں,مساجد علمی گہوارے تبھی بنتے ہیں جب تعلیم با مقصد ہو۔بقول شاعر:۔
ترجمہ:۔بے شک اللہ کسی قوم کی حالت نہیں بدلتا جب تک وہ خود اپنے آپ کو نہ بدل ڈالے(الفرقان )
قوموں کی سوچ اور فکر تبدیل کرنے کی دستک تعلیم کے اعجاز ہنر سے ہی ممکن ہے۔انسان کے لیے تعلیم لازمی ہے۔تعلیم تو ایسا زاویہ خیال دیتی ہے جس سے زندگی کے روپ بدل جاتے ہیں۔بقول شاعر:۔
خدا نے آج تک اس قوم کی حالت نہیں بدلی
نہ ہو جس کو خیال آپ اپنی حالت بدلنے کا
افراد معاشرہ کی فکری سوچ کی بہتر آبیاری سے ہی شجر سے کونپلیں پھوٹتی ہیں۔کلیاں چٹکتی ہیں۔تبسم فروشی سے باغ دل میں رونق پیدا ہوتی ہے۔گویا انسان کے اندر عالمگیر تبدیلی تعلیم کے جوہر سے پیدا ہوتی ہے۔ہمارے پیارے نبی حضرت محمدﷺ کا فرمان ہے”
علم حاصل کرنا ہر مسلمان مرد اور عورت پر فرض ہے“۔علم کی شمع اندھیروں کا خاتمہ کرتی اور جہالت کے بحر ظلمات میں اجالا کرتی ہے۔اس لیے زیادہ توجہ تعلیم پر دینے کی ضرورت ہے۔تعلیم کے گوہر نایاب سے ہی حسن خیال کی رعنائی میں اضافہ ہوتا ہے۔شرح خواندگی میں اضافہ تو وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔یہ بات اچھی طرح معلوم ہونی چاہیے کہ یقین محکم,عمل پیہم,محبت فاتح عالم سے ہی زندگی کے روپ میں نکھار پیدا ہوتا ہے۔نفرت,عداوت,شقاوت جیسے مذموم جذبات کے مضر اثرات سے تعلیم آگاہ کرتی ہے۔فطرت کے مقاصد کی کرتا ہے نگہبانی کے اصول تعلیم وضع کرتی ہے۔عصر نو کی ضرورت بھی ہے کہ تعلیم پر توجہ دی جاۓ۔جب تعلیم عام ہو گی تو برائیوں سے پاک معاشرہ اور سماج ہو گا۔اچھا ماحول بھی تو فروغ تعلیم سے پیدا ہوتا ہے۔
تحریر۔فخرالزمان سرحدی
رابطہ۔03123377085


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2024
Rahbar International