تازہ ترین / Latest
  Wednesday, January 22nd 2025
Today ePaper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

”تنظیم اصلاح معاشرہ (فجر بازار ہوڑہ) کی جانب سے منعقدہ ایک روزہ ادبی, تعلیمی و ثقافتی پروگرام کامیابی سے ہمکنار“

Literature - جہانِ ادب , / Tuesday, January 14th, 2025

 

(خورشید جمال) تنظیم اصلاح معاشرہ, فجر بازار ہوڑہ کی جانب سے ایک روزہ علمی و ادبی و ثقافتی پروگرام کا انعقاد بتاریخ 12جنوری 2025 کو فجر بازار ,ہوڑہ نزد مدرسہ اقبالیہ نہایت ہی تزک و احتشام کے ساتھ کیا گیا۔صبح 9 بجے سیٹ اینڈ ڈرا کا مقابلہ دو گروپ میں درجہ اول تا چہارم اور درجہ پنجم تا دہم کے طلباء و طالبات کے درمیان ہوا۔اس مقابلہ میں ماسٹر خورشید جمال نے جج کے فرائض انجام دیۓ۔بعد ازاں اسلامک اور جنرل کوئز کنٹیسٹ کا آغاز ہوا۔راقم خورشید جمال اور میر حسن نے کوئز ماسٹر کے فرائض بحسن و خوبی انجام دیۓ۔ کوٸز کنٹیسٹ میں کے جی این گروپ(ایشان جمال اور احمد ضیا) اور تحریک انصاف گروپ بالترتیب ونر اور رنر ٹرافی کے حقدار بنے۔اس کے بعد اسٹیٹ ایڈوکیٹ جناب نفیرالاسلام کی صدارت میں تقریری مقابلہ ہوا جس میں تقریباََ 15 سے زائد طلباء و طالبات نے حصہ لیا۔اخیر میں مدھیامک و ہائر سکنڈری امتحانات میں نمایاں نمبروں سے کامیاب ہونے والے طلباء و طالبات(فلک ناز اور زید احمد و دیگر) اور متذکرہ بالا مقابلوں میں کامیاب ہونے والے کنٹیسٹینٹس کو مہمانان کرام کے ذریعہ انعامات اور سند سے نوازا گیا۔نیٹ باسکیٹ کے ڈاٸریکٹر محترم محمد نور عالم(ایم این اے سر),ایس ایس کے ایم کے پروفیسر ڈاکٹر سراج احمد، اسٹیٹ ایڈوکیٹ جناب نفیرالاسلام ، جبرٸیل انٹر نیشنل اسکول کے واٸس پرنسپل محترم شاہجہاں ،محترمہ ریحانہ خاتون(کونسلر کولکاتا میونسپل کارپوریشن) نے اپنی موجودگی سے پروگرام کے میعار کو مزید وقار بخشا۔ علاوہ دیگرے جناب پرویز اقبال (سابق کونسلر,کے ایم سی)، شاعر میم این لاڈلہ(اردو کا مسافر) ،شکیل رشڑیوی و دیگر صاحبان نے بطور مہمان شرکت کی۔متذکرہ بالا تمام پروگراموں میں نظامت کے فرائض راقم الحروف(خورشید جمال) نے بحسن و خوبی انجام دیۓ۔ علاوہ ازیں بعد نماز عشاء جشن سرکانہی کانفرنس کا بھی انعقاد کیا گیا۔متذکرہ بالا تمام پروگراموں کو کامیابی سے ہمکنار کرنے میں حافظ و قاری محترم غلام نبی رضوی(مدرس و امام مدرسہ اقبالیہ),فیض احمد ،اشتیاق،راجو،سہیل بھاٸی،وکی، عمران ,فیاض رحمانی و دیگر پیش پیش رہے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International