Today ePaper
Rahbar e Kisan International

جرمنی ، برلن کے معروف صحافی مطیع اللہ احمدان دونوں سخت علیل ہیں۔

Events - تقریبات , Snippets , / Monday, January 26th, 2026

rki.news

آپ برلن کے مشہور اسپتال شیریٹے میں زیر علاج ہیں ۔

از: انور ظہیررہبر، برلن جرمنی

کچھ باتیں انسان کے پاس قرض کی طرح ہوتی ہیں۔
ایسا قرض جسے ادا کرنا محض ذاتی معاملہ نہیں بلکہ اجتماعی ذمہ داری بن جاتی ہے۔ ان باتوں کو ان کے جائز مقام تک پہنچانا ہی دراصل قرض کی ادائیگی ہوتی ہے۔ یہ سطور بھی اسی احساسِ ذمہ داری کے تحت رقم کی جا رہی ہیں۔
جرمنی برلن کے سینئر صحافی اور صحافتی حلقوں میں ایک معتبر نام جناب مطیع اللہ احمد صاحب ان دنوں شدید علیل ہیں اور طویل عرصے سے زیرِ علاج ہیں۔ وہ شخصیت جنہوں نے اپنی پوری صحافتی زندگی سچ، دیانت اور پیشہ ورانہ اصولوں کے ساتھ گزاری، آج بیماری کے باعث عملی صحافتی سرگرمیوں سے دور ہیں۔
جناب مطیع اللہ احمد صاحب نے اپنے کیریئر کا آغاز انتہائی کامیابی سے کرتے ہوئے مختلف صحافتی ادارے کے ساتھ جُڑے رہے ، جس میں قابل ذکر ہیں 92 نیوز، دنیا ٹی وی اور پاکستانی دیگر اخبارات جس میں روزنامہ مشرق ،روزنامہ جنگ, اردو نیوز اور دیگر شامل ہیں۔ آج کل آپ پاکستان جرمنی پریس کلب کے جنرل سیکریٹری ہیں۔ آپ نے صحافتی زندگی میں خبر کو ہمیشہ قومی امانت سمجھا۔ ان کی تحریر میں نہ غیر ضروری سنسنی تھی اور نہ ذاتی مفادات کی آمیزش۔ انہوں نے ہر دور میں حقائق کو ترجیح دی، طاقتور طبقات کے سامنے سوال اٹھائے اور عام آدمی کے مسائل کو اجاگر کیا۔ یہی وجہ ہے کہ ان کا شمار ان صحافیوں میں ہوتا ہے جن پر قارئین نے اعتماد کیا اور جن کی بنائی ہوئی رپورٹ اور تحریری خبر کو سنجیدگی سے لیا گیا۔
آج جب وہ بیماری کے کٹھن مرحلے سے گزر رہے ہیں، ان کی خدمات کو یاد کرنا اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرنا اہلِ صحافت اور دوستوں دونوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ یہ محض ایک فرد کی علالت کی خبر نہیں بلکہ اس صحافتی روایت کی یاد دہانی ہے جو اصولوں، برداشت اور سچائی پر قائم تھی۔
صحافت کے شعبے سے وابستہ افراد بخوبی جانتے ہیں کہ اس پیشے میں خاموش خدمت کرنے والوں کی تعداد ہمیشہ نمایاں رہی ہے۔ ایسے ہی لوگوں میں ہمارے یہ صحافی دوست جناب مطیع اللہ احمد صاحب بھی شامل ہیں، جنہوں نے نہ کبھی شہرت کو مقصد بنایا اور نہ ہی حالات کی سختی کے سامنے قلم کو جھکنے دیا۔
اہلِ صحافت، دوست احباب اور قارئین ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔ امید کی جا رہی ہے کہ وہ جلد اس مشکل مرحلے سے نکل کر صحت یاب ہوں گے اور ایک بار پھر اپنی فکری بصیرت اور تجربے کے ساتھ صحافتی میدان میں متحرک نظر آئیں گے۔
یہ خبر دراصل ایک دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں مکمل شفا عطا فرمائے اور صحت و تندرستی کے ساتھ دوبارہ فعال زندگی نصیب کرے، آمین ثم آمین ۔
سچ کے ساتھ چلنے والے لوگ وقتی طور پر نظر سے اوجھل ہو سکتے ہیں، مگر تاریخ میں ان کا مقام ہمیشہ محفوظ رہتا ہے۔ اور جناب مطیع اللہ احمد صاحب بھی ان شاء اللہ جلد صحت یاب ہوکر ایک بار پھر اپنے صحافتی مقام پر فائز نظر آئیں گے


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

© 2026
Rahbar International