تازہ ترین / Latest
  Wednesday, December 25th 2024
Today ePaper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

حافظ محمد نواز عباسی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر بٹگرام۔۔

Articles , Snippets , / Wednesday, November 13th, 2024

تحریر۔فخرالزمان سرحدی ہری پور
پیارے قارئین!۔ضلع بٹگرام میں نصابی اور ہم نصابی سرگرمیاں۔۔۔ایک جاٸزہ کے مطابق وسیع پیمانے پر جاری ہیں۔ تعلیمی رونقیں عروج پر ۔
ضلع بٹگرام میں تعینات ”حافظ محمد نواز عباسی صاحب“ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ہیں۔موصوف کسی تعارف کے محتاج نہیں۔اپنی اصول پسندی اور تعمیری رویہ کی بدولت تعلیمی اصلاحات میں بہتری لانے اور تعلیمی اداروں کا معیار بہتر بنانے اور اساتذہ کا وقار بلند دیکھنے کے خواہشمند رہتے ہیں۔بہترین منتظم ہونے کی حیثیت سے اور دلچسپی کی وجہ سے منفرد ہستی کے مالک بھی ہیں۔کھیل کا میدان ہو کہ تعلیمی سرگرمیاں اپنی نگرانی سے بہتری لانے کے لیے ہمہ کوشاں رہتے ہیں۔یہی اوصاف موصوف کی کارکردگی کے معیار بھی ہیں۔موصوف اس وقت ضلع بٹگرام میں ایک ذمہ دار آفیسر کی حیثیت سے تعلیمی ماحول کی بہتری اور طلباء کی جسمانی و ذہنی تربیت بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔آج کل ہم نصابی سرگرمیوں کا ایک وسیع سلسلہ ہے۔ہر تعلیمی ادارہ کے طلباء بھرپور انداز سے حصہ لے رہے ہیں۔موصوف کی دلچسپی اس قدر کہ تقریبات میں اساتذہ اور طلباء کی حوصلہ افزاٸی کے لیے شامل ہوتے ہیں۔مشکل ترین مقامات میں بھی ایک رونق نظر آنا ہی تو ایک اچھے آفیسر کی علامت ہے۔اس ضمن میں یہ بات فخر سے کہی جا سکتی ہے کہ موصوف نے تعلیمی معیار کی بہتری اور اساتذہ کے مساٸل کے حل کے لیے ہمیشہ جدوجہد جاری رکھی۔یہی خوبی موصوف کی مثبت اخلاقی اوصاف کی عکاسی بھی کرتی ہے۔اساتذہ اور ذمہ داران پرنسپلز اور ہیڈماسٹرز صاحبان کے ساتھ رابطہ کاری سے مزید بہتری پیدا ہو گی۔موصوف جہاں بھی رہیں فرض شناسی اور دیانتداری سے کام کرنے کو اولیت دیتے ہیں۔ایک ہی مقصد کہ قوم کے بچے زیور تعلیم سے آراستہ ہو سکیں۔ان کے رویہ و کردار میں تبدیلی پیدا ہو۔اساتذہ اور بچوں کے والدین کے مابین ہم آہنگی نمایاں ہو۔بہتر تعلیمی ماحول پیدا ہو۔ایسی ترجیحات سے تعلیمی ماحول میں بہتری پیدا ہوتی ہے۔مثبت سرگرمیاں تعلیمی اداروں کی رونقیں دوبالا کرتی ہیں۔موصوف کے مدنظر تو ایک ہی مقصد ہے بقول شاعر:-
سبق پھر پڑھ صداقت کا٬عدالت کا٬شجاعت کا
تعلیمی اداروں میں بہتر معاشرتی اقدار فروغ پا سکیں۔قوم کے بچوں کی شخصیت اور کردار کی تعمیر بہتر اور مثالی بن سکے۔نٸی نسل علم و عرفان کی اہمیت سے آگاہی حاصل کرپاۓ۔بٹگرام کے کوہستانوں میں گونجتی صداٸیں ایک پیام زندگانی دیتی ہیں۔قومی ترانہ٬ملی نغمات٬اور تقاریر سے دلوں میں ایک گرمی افکار پیدا ہونا ایک خوشگوار تعلیمی ماحول کی عکاس معلوم ہوتی ہے۔موصوف تو خودمتحرک رہنے والی ہستی ہیں۔فرض شناسی سے کام لینا تو معمول ہے۔ایسے میں اداروں میں نظم و ضبط اور بہتری پیدا ہوتی ہے۔یقین محکم٬عمل پیہم٬ محبت فاتح عالم کے تناظر میں موصوف جہاں بھی اپنا مقدس فرض منصبی ادا کرتے ہیں تو نتاٸج حوصلہ افزا نظر آتے ہیں۔یہی خوبی موصوف کی شخصیت کو منفرد حیثیت سے متعارف کرواتی ہے۔ایک ہی امید مدنظر رہتی ہے کہ قوم کے بچوں میں خود اعتمادی پیدا ہو۔قوم کے بچوں کی قاٸدانہ صلاحیتوں میں نکھار پیدا ہو۔قوم کے بچوں کی تعلیم وتربیت ایسے خطوط پر کرنے کے خواہشمند ہیں کہ ہر بچہ اپنی ذات میں ایک ایک انجمن اور فرض شناس شہری ثابت ہو پاۓ۔موصوف ہمیشہ قوم کے بچوں کی بہتر تعلیم و تربیت کے حوالے سے سوچتے ہیں۔اور ان کی محنت کا تسلسل جاری رہنے کے مثبت اثرات بھی سامنے آتے ہیں۔
رابطہ۔03123377085


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2024
Rahbar International