تحریر: ام حبیبہ محمد اصغر ، سیالکوٹ
افسوس ان پر جو کسی کو اس کے گورے یا کالے رنگ پر جانچتے ہیں جبکہ اللّٰہ کے پیارے نبی صلی علیہ وآلہ وسلم نے تو اپنے آخری خطبے میں تو بڑے واضح انداز میں فرما دیا تھا کہ برتری کا دارومدار صرف اور صرف تقوی ہےنہ کہ کسی گورے کو کالے پر اور نہ ہی عربی کو عجمی پر کوئی فوقیت ہےسواۓ تقوی کے۔۔۔۔!!! اور افسوس صد افسوس ہے ان لوگوں پر جو اپنے گورا ہونے پر فخر محسوس کرتے ہیں اور کالی رنگت والے کو حقیر سمجھتے ہیں اور ان کو تضحیک کا نشانہ بناتے ہیں۔ یاد رکھنا تمہارا یہ غرور تمہیں کہیں کا نہیں چھوڑے گا کیونکہ کہ تم اس شخص میں سے نقص نہیں نکال رہے بلکہ خالق کی تخلیق میں سے نقص نکال رہے ہو اور اسے حقیر سمجھ رہے ہو۔۔۔۔۔۔۔!!!
Leave a Reply