میں نے اس جہاں میں بس جلوۂِ خدا پایا
کائنات میں یہ احساس جابجا پایا
روز و شب کروں میں تسبیح بس خدا کی ہی
رب کی مہربانی سے درد کو دوا پایا
جب برستی ہے رحمت رب کی ساری دنیا پر
رب کا ہر کرم میں نے ہر طرف سدا پایا
دل جُھکے رضائے رب کے لئے مِرا ہر دم
اپنے رب کی خوشنودی میں عجب مزا پایا
پیکرِ عظیم وعالی کی حمد لب پر ہے
میں نے رب کی رحمت سے عمدہ مرتبہ پایا
چاہتیں ثمر کی بر آئیں رب ہُوا راضی
ہوگئیں دعائیں پوری ،یوں مدّعا پایا
ثمرین ندیم ثمر
Leave a Reply