rki.news
تحریر. ڈاکٹر پونم نورین گوندل لاہور
عصر کا وقت تھا، مسجد سے خوش الحان موذن کی آواز سننے والوں پہ ایک عجب ہی سحر طاری کر رہی تھی.
اللہ اکبر. اللہ اکبر
اللہ سب سے بڑا ہے. اللہ سب سے بڑا ہے
اللہ اکبر. اللہ اکبر
اللہ سب سے بڑا ہے. اللہ سب سے بڑا ہے
اشہد ان لاالہ الا اللہ. اشہد ان لاالہ الا اللہ
میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں. میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں
اشہد ان محمدالرسول اللہ
میں گواہی دیتا ہوں کہ حضرت محمد صل اللہ علیہ والہ وسلم اللہ کے رسول ہیں
اشہد ان محمدالرسول للہ
میں گواہی دیتا ہوں کہ حضرت محمد صل اللہ علیہ والہ وسلم اللہ کے رسول ہیں
حی الصلاۃ
نماز کی طرف آو
حی الصلاۃ
نماز کی طرف آو
حی علی الفلاح
بہبود کی طرف آو
حی علی الفلاح
بہبود کی طرف آو
لا الہ الا اللہ
اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں
اذان کا مطلب ہے اعلان، یا دعوت مسلمانوں کو نماز کی دعوت کا اعلان اور اذان ہوتے ہی نمازی کشاں کشاں مساجد کا رخ کرتے ہیں اور خواتین گھر ہی میں نماز کے اہتمام میں جت جاتی ہیں کیا ہی روح پرور اور بابرکت نظارہ ہے دن میں پانچ مرتبہ اپنے رب کے بلاوے پہ رب کی بارگاہ میں حاضری دینا، دل کی باتیں کرنا، گناہوں کی معافی مانگنا اور حاجتوں کی حاجت روائی کے لیے گڑگڑانا.
نماز ہجرت مدینہ سے ایک سال قبل واقعہ معراج کے موقع پہ فرض ہوی، اس لیے نمازکو تحفہ معراج بھی کہا جاتا ہے. پانچ فرض نمازوں کے نام کچھ اس طرح سے ہیں.
نماز فجر
نماز ظہر
نماز عصر
نماز مغرب
نماز عشاء
ان فرض نمازوں کے علاوہ بھی کچھ غیر فرض نمازیں ہیں جنہیں مختلف مواقع اور حاجات کے لیے وقتا فوقتاً پڑھا جاتا ہے
سنت نمازیں. وہ نمازیں جو رسول پاک حضرت محمد صل اللہ علیہ والہ وسلم نے ادا کیں.
سنت موکدہ
فجر سے پہلے دو رکعت
ظہر سے پہلے چار رکعت، بعد میں دو رکعت
مغرب کے بعد دو رکعت
عشاء کے بعد دو رکعت
سنت غیر موکدہ
فجر سے پہلے اضافی دورکعت
ظہر سے پہلے چار رکعت
عشاء سے پہلے چار رکعت
نفل نمازیں
یہ نمازیں فرض نہیں، پر ان کا ثواب بہت زیادہ ہے.
نماز تہجد. رات کے آخری پہر میں پڑھی جاتی ہے.
نماز اشراق
سورج نکلنے کے پندرہ یا بیس منٹ بعد دو یا چار رکعت.
نماز اوابین.
نماز مغرب کے بعد چھ رکعت
نماز توبہ.
گناہوں سے توبہ کے لیے دو رکعت
نماز حاجت
کسی خاص حاجت کے لیے پڑھی جانے والی نماز
نماز استخارہ
کسی خاص مسءلے کی راہنمائی کے لیے پرھی جانے والی نماز
نماز شکر. شکرانے کے لیے پڑھی جانے والی نماز
واجب نمازیں
یہ ثواب میں فرض نمازوں کے قریب تر ہیں اور انھیں ترک کرنا گناہ ہے.
وتر کی نماز. واجب ہے یہ عام طور پر تین رکعت عشاء کی نماز میں پڑھتے ہیں.
خاص مواقع پہ پڑھی جانے والی نمازیں
نماز تراویح. رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی راتوں میں پڑھی جاتی ہے.
نماز عیدالفطر و نماز عیدالاضحیٰ
نماز کسوف، سورج گرہن کے وقت
نماز فسوف. چاند گرہن کے وقت
نماز استسقاء. بارش کے لیے
نماز جنازہ
ہم مسلمان دنیا کی آبادی کا تقریباً دو ارب ہیں یعنی پوری دنیا کا پچیس فیصد اور کیا ہی خوش نصیبی کہ نبی کے امتی ہیں، پانچ وقت ہمیں علی الاعلان مسجد سے اللہ پاک کے حضور حاضری کا بلاوا موذن دیتا ہے، اور ساٹھ سے پینسٹھ فی صد مسلمان نمازوں کے ساتھ دیگر مذہبی امور کی ادای کے لیے دل و جان سے حاضر رہتے ہیں تو اللہ کے نام لیوا لوگوں پہ اللہ کی رحمت کا حصول رہے دل مومن اور جبینیں سجدوں میں جھکی رہیں اور وہ جن پہ ظلم کے پہاڑ گراے جا رہے ہیں اللہ ان کی غیب سے مدد فرمائے اور ہمیں ہمارے ملک و امت کے لیے کارآمد کر دے، کہیں ایسا نہ ہو جاے کہ جبینیں سجدوں میں اور دل اغیار کی محبت میں گرفتار رہیں اور ہم حی علی الصلاۃ اور حی علی الفلاح کا مطلب ہی بھول جائیں.
اپنے اس شعر کے ساتھ اجازت
یہ میرے شہر کی گلیاں تیرا میخانہ نہیں
جہاں سجدے تو بہت ہیں اذاں نہیں ہوتی
ڈاکٹر پونم گوندل لاہور
Leave a Reply