تازہ ترین / Latest
  Wednesday, January 1st 2025
Today ePaper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

خالد محمود ASDEOسرکل کوٹ نجیب اللہ ہری پور۔ایک تعارف

Events - تقریبات , / Friday, April 5th, 2024

تحریر۔فخرالزمان سرحدی ہری پور
پیارے قارئین!آج کا کالم ایک ایسی شخصیت کے نام جس نے اپنی زندگی حصول تعلیم کے لیے وقف کر رکھی اور جب محکمہ تعلیم ہری پور میں ملازمت اختیار کی تو اپنی صلاحیتیں بروۓ کار لاتے ہوۓ قوم کے بچوں کی ہمہ پہلو تربیت کو اولین ترجیح دی۔تفصیل میں جانے سے قبل موصوف کا تعارف ضروری خیال کرتا ہوں۔موصوف 1966 میں علاقہ خانپور تناول موہڑہ ہری پور میں پیدا ہوۓ۔ابتدائی تعلیم گورنمنٹ ہائی سکول بریلہ ہری پور سے حاصل کی۔ایف۔اے کا سالانہ امتحان گورنمنٹ کالج خانپور سے اعزای نمبرات حاصل کرتے پاس کیا اور بی۔ایس۔سی کا سالانہ امتحان گورنمنٹ ڈگری کالج ہری پور سے پاس کیا۔موصوف 1990 میں سی۔ٹی پوسٹ پر تعینات ہوۓ اور پیشہ پیغمبری سے وابستہ ہوتے ہی نگاہ بلند رکھی جہاں قوم کے بچوں کو دیانت داری سے تعلیم دی وہیں ایم۔اے اردو,ایم۔اے پاک سٹڈی,ایم۔ایڈ کیا۔واضح رہے موصوف کی ابتدائی تقرری نجف پور کے سکول میں سی۔ٹی پوسٹ پر ہوئی۔ازاں بعد گورنمنٹ ہائی سکول بریلہ ہری پور,پنڈ گجراں اور بھیرہ جیسے تعلیمی اداروں میں قوم کے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرتے رہے۔گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول بریلہ ہری پور میں ہی ایس۔ایس۔ٹی جنرل پوسٹ پر ترقی پائی۔موصوف نے فرض شناسی اور دیانت داری سے اپنا مقدس فرض ادا کرنے کی بھرپور کوشش کی۔ادب اور شعروسخن سے بہت لگاؤ رکھا اور غزلیات میں بھی گہری الفت کی۔اور زندگی کے لمحات میں شگفتہ مزاجی کو برقرار رکھا۔اساتذہ تنظیموں سے بھی وابستہ رہے گویا بہت مصروف زندگی کا سفر جاری رکھتے نۓ عزم سے کام کرتے رہے۔تدریسی عمل میں گہری دلچسپی لیتے ہوۓ ریاضی,انگریزی اور مطالعہ پاکستان قوم کے بچوں کو زیادہ تر پڑھاتے رہے یہ ان کے لیے اعزاز سے کم نہیں۔جتنی ملازمت کی ایک اصول کے تحت اور طلباء کی شخصیت سازی اور کردار سازی پر توجہ مرکوز رکھی اور عصری تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم بھی ضروری سمجھی۔جہاں بھی رہے نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں میں بھی دلچسپی لیتے رہے اور اخلاقیات میں بھی بہت زیادہ طلباء کی تربیت کی۔ایک خاص بات جس نے مجھے متاثر کیا چونکہ والد محترم ابتدائی زندگی میں ہی اس دار فانی سے رخصت ہو گۓ تھے تو بڑے بھائی حاجی محمد ریاض مرحوم نے آپ کی پرورش میں تاریخ ساز کردار ادا کیا۔زندگی کے سفر میں جہاں بہت سے نشیب و فراز دیکھے حوصلہ بلند رکھا۔مارچ 2024 میں قسمت کی دیوی مہربان ہوئی ASDEO کوٹ نجیب اللہ ہری پور تعینات ہوۓ جو علاقہ بھر کے لیے اعزاز ہے۔اس کے تناظر میں یہ بات فخر سے کہی جا سکتی ہے کہ موصوف نے بہت محنت کی اور منزل مقصود تک پہنچنے کے لیے ثابت قدم رہے۔ان کے دل میں ایک ہی خواہش ہے کہ تعلیمی معیار بہتر ہو۔اداروں پر عوامی ,سماجی حلقوں کا اعتماد بحال ہو۔فروغ تعلیم سے قوم کی تقدیر بدل جاۓ اور اس وقت داخلہ مہم میں ان کی کوشش ہے کہ اساتذہ کرام کے شانہ بشانہ رہتے ہوۓ مقدس فرض ادا کرتے رہیں۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International