Today ePaper
Rahbar e Kisan International

” خالی میرے دونوں ہاتھ”

Articles , Snippets , / Friday, July 25th, 2025

rki.news

تحریر ،امداد نیازی

نام کتاب۔ خالی میرے دونوں ہاتھ
نام مصنفہ= ڈاکٹر پونم نورین گوندل
ناشر = ایف جے پبلشر لاہور
اشاعت = جون 2025 ء
شخص سے شخصیت بننے میں ایک وقت لگتا ہے۔خوش قسمت ہوتے ہیں وہ لوگ علاقے،جن کے ہاں ایسی شخصیات جنم لیتی ہیں۔
ہماری زندگیوں میں بہت سے لوگ ایسے ہوتے ہیں جوہمارے لئے مشعل راہ کی حیثیت رکھتے ہیں اور ان کا کام،اپنے اپنے شعبوں میں بے حد اہم ہوتا ہے۔ان کے کردار و گفتار سے دوسروں کو جینے کی نئی امنگ اور ولولہ ملتا ہے۔
کسی مقصد کے تحت زندگی گزاری جائے تووہ زندگی انمول اور امیزنگ کہلاتی ہے۔یہی لوگ عظیم ہوتے ہیں جہنوں نے معاشرے کی اصلاح کے لیے قلم اٹھا رکھا ہوتا ہے۔اسی عظیم مقصد تحت وہ معاشرے میں اپنا کردار ادا کر کے دنیا سے رخصت ہو جاتے ہیں۔ایسے لوگ ملک وقوم کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں
آج کی ہماری شخصیت کچھ ایسی ہی خصوصیات کی حامل ہے ۔
ڈاکٹر پونم نورین گوندل پیشے کے لحاظ سے ایک معالج ہیں۔ایک ڈاکٹر کے ہاتھ میں ادب کا قلم بھی ہاتھ میں آ جائے تو اس کے کام کی اہمیت اور بڑھ جاتی ہے۔اور اس کے کام میں مزید نکھار آ جاتا ہے۔ڈاکٹر صاحبہ مستحق مریضوں کا علاج مفت کرتی ہیں,یہی وجہ ہے کہ اللہ نے عظیم پیشے کے ساتھ ساتھ ادب سے بھی مالامال کیا ہوا ہے۔یہی وجہ ہے کہ وہ بہترین شاعرہ کے ساتھ ساتھ ایک خوبصورت نثر نگار بھی ہیں ۔
گزشتہ ماہ ان کا چھٹا مجموعہ “خالی میرے دونوں ہاتھ”شائع ہو گیا۔ خوب صورت ٹائیٹل کے ساتھ اسے ایف جے پبلشرز لاہور نے شائع کیا ۔یہ ایک خوبصورت کالموں پر مشتمل مجموعہ ہے ۔شاعری کے ساتھ آپ نثر نگار ی میں بھی الگ پہنچان رکھتی ہیں ۔آپ کی تحریریں جاندار،سبق آموز اور ایک قاری کو پڑھنے پر مجبور کر دیتی ہیں یہی ایک عمدہ لکھاری کی خصوصیات میں سے ایک ہے ۔
“خالی میرے دونوں ہاتھ” وطن عزیز کے مختلف اخبارات میں چھپنے والے کالمز پر مشتمل ہے ایک خوبصورت گلدستہ ہے۔ادب سے محبت رکھنے والوں کے لئے ایک خوبصورت اور نایاب کتاب ہے جو پڑھنے سے تعلق رکھتی ہے۔
ڈاکٹر پونم نورین گوندل صاحبہ نے مختلف موضوعات ،دکھ،درد،مسائل اشکوں ،اور معاشرتی ناہمواریوں پر قلم اٹھایا ہے۔
ہم ڈاکٹر پونم نورین گوندل صاحبہ کو اس چھٹے مجموعے “خالی میرے دونوں ہاتھ”اشاعت پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ان کی کامیابی کے لئے دعا گو رہیں گے۔
ہاتھ خالی ہیں مگر دل ہے نگینہ اپنا
اپنی دولت ہے یہ جینے کا قرینہ اپنا۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International