خوشیاں بانٹی جا سکتی ہیں
دکھ بھی سانجھے ہو سکتے ہیں
دل کی دنیا تنگ نہ ہو تو
غیر بھی اپنے بن سکتے ہیں
حسد ،بغض، کینہ رکھنے سے
رشتے کھوٹے ہو سکتے ہیں
دیر سویر تو ہو جاتی ہے لیکن جو تم کر گزرو گے کل وہ سامنے آ سکتا ہے
پھر سوچ سمجھ کر قدم اٹھاؤ،قلم اٹھاؤ، ہونٹ ہلاؤ۔
کہ
سب کچھ اچھا ہو سکتا ہے
رشتہ سچا ہو سکتا ہے
خود کو بس تم پاک رکھو اور دل کو اپنے صاف رکھو تو ہر رشتہ پکا ہو سکتا ہے۔
❤️❤️❤️