Today ePaper
Rahbar e Kisan International

دوحہ میں سوہنی دھرتی کے زیر اہتمام جونیئر فٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز

Snippets , Sports - کھیل اور کھلاڑی , / Sunday, January 25th, 2026

rki.news

دوحہ، قطر (خصوصی رپورٹ) — پاکستانی کمیونٹی کے نمائندہ فورم سوہنی دھرتی کے زیر اہتمام جونیئر فٹ بال ٹورنامنٹ سیزن تھری کا باقاعدہ آغاز دوحہ میں ہو چکا ہے۔ یہ ٹورنامنٹ پاکستانی بچوں میں کھیلوں کے فروغ اور کمیونٹی کی جسمانی و ذہنی تربیت کے لیے ایک اہم اقدام ہے۔
ٹورنامنٹ میں آٹھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جو پاکستان کے مختلف شہروں کے نام پر تشکیل دی گئی ہیں: کراچی، کوئٹہ، پشاور، لاہور، ملتان، سکردو، ہنزہ اور سرگودھا۔ دو سو سے زائد پاکستانی بچے اس میں شرکت کر رہے ہیں، جو دو کیٹیگریز میں تقسیم ہیں: ۷ سے ۱۲ سال اور ۱۲ سال سے زائد عمر کے کھلاڑی۔
ٹورنامنٹ کا سیمی فائنل ۴ فروری کو جبکہ فائنل ۵ فروری کو شیڈول کیا گیا ہے۔ افتتاحی تقریب میں سوہنی دھرتی کے چئیرمین انور علی رانا نے خطاب کرتے ہوئے بچوں میں کھیلوں کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ ایسے پروگرامز نئی نسل کو صحت مند اور نظم و ضبط والا بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔
صدر سوہنی دھرتی عمر خیام اور وائس پریذیڈنٹ گلزار حسین نے بھی بچوں کے شاندار نظم و ضبط اور جوش کی تعریف کی۔ کلچرل سیکرٹری عمر ارشاد اور سپورٹس سیکرٹری ظفر چانڈیو نے کھلاڑیوں کو ٹورنامنٹ کے قواعد و ضوابط سے آگاہ کیا۔
تقریب میں بچوں اور ان کے والدین کی بڑی تعداد موجود تھی جو اپنے بچوں کے میچز دیکھنے کے لیے پرجوش نظر آئے۔ سپورٹس سیکرٹری ظفر چانڈیو نے کہا کہ چئیرمین انور علی رانا کی قیادت میں سوہنی دھرتی گذشتہ کئی سالوں سے قطر میں پاکستانی کمیونٹی کا سب سے متحرک اور فعال فورم ہے، جو بہترین پروگرامز کے ذریعے کمیونٹی کو متحد اور سرگرم رکھے ہوئے ہے۔
یہ ٹورنامنٹ نہ صرف کھیلوں کو فروغ دے رہا ہے بلکہ پاکستانی تہذیب اور یکجہتی کو بھی اجاگر کر رہا ہے۔ کمیونٹی کے دیگر اراکین بھی اسے کامیاب بنانے میں پیش پیش ہیں۔ فائنل سے قبل تمام ٹیمیں زبردست تیاریوں میں مصروف ہیں۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

© 2026
Rahbar International