Today ePaper
Rahbar e Kisan International

رکنی قومی اتھلیٹکس ٹیم کا دستہ برکس کھیلوں کے مقابلوں میں شرکت کے لئے روس روانہ ہو گیا۔7

Articles , Sports - کھیل اور کھلاڑی , / Wednesday, June 12th, 2024

کراچی ( ) 7 رکنی قومی اتھلیٹکس ٹیم کا دستہ برکس کھیلوں کے مقابلوں میں شرکت کے لئے کراچی سے روس روانہ ہو گیاہے۔ برکس کھیلوں کے مقابلے 12 سے 17 جون تک کازان، روس میں کھیلے جارہے ہیں۔ گزشتہ روز اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے صدر برگیڈیئر ریٹائرڈ وجاہت حسین (ستارہ امتیاز ملٹری) نے بتایا کہ 7 رکنی قومی اتھلیٹکس ٹیم کا دستہ پانچ کھلاڑیوں اور دو آفیشلز پر مشتمل ہے۔ پانچ رکنی کھلاڑیوں میں شجر عباس (100 میٹر اور 200 میٹر ریس)، گوہر شہباز (100 میٹر ریس)، عبد المعید( 400 میٹر ریس)، سہیل عامر ( 1500میٹر اور 5000 میٹر ریس) جبکہ عبدالقدیر خان مروت (جیولین تھرو) کے مقابلوں میں حصہ لیں گے۔ ٹیم کے ہمراہ مینجر کے فرائض امداد اللہ میمن جبکہ کوچنگ کے رانا سجاد احمد خان انجام دیں گے۔ برگیڈیئر ریٹائرڈ وجاہت حسین نے امید ظاہر کی ہے کہ قومی ٹیم کے کھلاڑی ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

Ad debug output

The ad is not displayed on the page

current post: رکنی قومی اتھلیٹکس ٹیم کا دستہ برکس کھیلوں کے مقابلوں میں شرکت کے لئے روس روانہ ہو گیا۔7, ID: 6714

Ad: Ad created on April 11, 2026 1:17 am (51056)
Placement: AfterContent (51054)

Display Conditions
post type
Adwp_the_query
post
Categories
Adwp_the_query
8,21,3post_id: 6714
is_singular: 1


Find solutions in the manual

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

© 2026
Rahbar International