rki.news
ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان
پریس ریلیز 01دسمبر 2025
ملتان۔ ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں ورلڈ ایڈز ڈے کے موقع پر ’پبلک ہیلتھ سوسائٹی اور فیکلٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز کی جانب سے آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا، جس کی سربراہی کوآرڈینیٹر فیکلٹی پروفیسر ڈاکٹر جنید علی خان نے کی۔ اس آگاہی واک کا مقصد ایچ آئی وی/ایڈز کے بارے میں احتیاطی تدابیر اور اجتماعی ذمہ داری کو فروغ دینا تھا۔ اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز نے ایڈز کی روک تھام اور بچاؤ کے حوالے سے نہایت اہم نکات پیش کیے اور آگاہی کی اہمیت پر زور دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہماری معاشرتی ذمہ داری ہے کہ اس بیماری کی روک تھام اور پھیلاؤ سے بچاؤ کے بارے میں اگاہی دی جائے۔ایسے حالات میں طلبہ و طالبات کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔دیگر فیکلٹی ممبرز نے بھی احتیاطی اقدامات، سماجی شعور اور بیماری کی بروقت تشخیص کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ایڈز کو 1981 میں جانا گیا اس مرض سے بچنے کے لیے صرف ٹیسٹ شدہ بلڈ استعمال کریں ، سرنج ہر بار نئی استعمال کریں جسم پر نقش و نگار کروانے سے پرہیز کریں۔یونیورسٹی کا انتظامی عملہ بھی اس آگاہی واک میں شریک ہوا، جس سے ایڈز کے خلاف مشترکہ عزم اور سماجی ذمہ داری کا بھرپور اظہار ہوا۔اس آگاہی واک میں طلباء و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔
ریاض احمد ہراج
ترجمان زرعی یونیورسٹی ملتان
Leave a Reply