rki.news
ڈائریکٹوریٹ آف محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان
پریس ریلیز 15جنوری 2026
ملتان۔ محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں انسٹیٹیوٹ آف بایوٹیکنالوجی کے زیرِ اہتمام بیج قانون سازی کے موضوع پر معلوماتی اور مؤثر سیشن منعقد کیا گیا۔اس موقع پر سی ای او ہائی سیل سیڈ انڈسٹری، ڈاکٹر اسلم یوسف نے جامع پریزنٹیشن پیش کی۔انہوں نے ورائٹی ڈویلپمنٹ، بیج کی رجسٹریشن و ریگولیٹری امور، اوپن پولینیٹڈ، ہائبرڈ اور GMO فصلوں، جینیٹک پیوریٹی، نیز بیسک اور پری بیسک سیڈ کی تیاری جیسے اہم موضوعات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ اس کے بعد سوال و جواب کا سیشن منعقد ہوا جس میں طلبہ اور طالبات نے نہایت اہم اور عملی سوالات کیے۔یہ سیشن وائس چانسلر ڈاکٹر آصف علی کے اس ویژن کی عملی مثال تھا جس کا مقصد طلبہ کو انڈسٹری ماہرین سے جوڑنا ہے، اور اس اقدام کو انسٹیٹیوٹ آف پلانٹ بریڈنگ اینڈ بایوٹیکنالوجی نے بھرپور انداز میں آگے بڑھایا۔ اختتامی کلمات ڈاکٹر آصف خان، ایسوسی ایٹ پروفیسر IPBB نے پیش کیے جبکہ ڈاکٹر فرقان احمد نے بطور موڈریٹر اپنی ذمہ داریاں بخوبی نبھائیں۔ اس سیشن میں IPBB کی فیکلٹی کے ساتھ تمام انڈرگریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ طلبہ نے بھرپور شرکت کی، اور اس علمی سلسلے کو آئندہ بھی جاری رکھنے کا عزم کیا گیا۔آخر میں پروفیسر ڈاکٹر حماد ندیم طاہر نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
ریاض احمد ہراج
ترجمان زرعی یونیورسٹی ملتان
Leave a Reply