rki.news
غمِ حسین ایک بار پھر ستا رہا ہے آج
کہ کربلا کا واقعہ جو یاد آرہا ہے آج
ندی بہائی جو یزید نے حسینی خون کی
دلوں کو کربلا نصیب
ہے حسینی خون کی
جلائے خیمے لشکرِ یزید نے حسین کے
شہید ہو کے بڑھ گئے ہیں مرتبے حسین کے
بہایا تھا وہاں پہ آلِ مصطفٰی کا خون جو
چراغ بن گیا یوں آلِ مرتضٰی کا خون جو
یہ خاکِ کربلا دلائے یاد عظمتوں کی ہی
نہاں ہے اس میں رفعتیں نری شہادتوں کی ہی
ہر اک برس رُلائے پھر غمِ حسین زار زار
ہر اک بشر منائے پھر غمِ حسین زار زار
شہادتِ حسین کو عقیدتوں بھرا سلام
ثمر کا پہنچے آپ (رض) کو محبّتوں بھرا سلام
ثمرین ندیم ثمر
Leave a Reply