تازہ ترین / Latest
  Wednesday, January 22nd 2025
Today ePaper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

سنٹر ریحانہ ہری پور میں تقریب۔۔۔

Events - تقریبات , Snippets , / Friday, November 15th, 2024

تحریر۔فخرالزمان سرحدی ہری پور
پیارے قارٸین! تعلیمی ادارے کسی بھی ملک اور قوم کی تعمیروترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔بالخصوص پراٸمری سطح پر تعلیمی اداروں کی اپنی اہمیت ہے۔اس ضمن میں گورنمنٹ انگلش میڈیم پراٸمری سکول ریحانہ ہری پور سرکل سراۓ صالح میں سالانہ ہم نصابی سرگرمیوں میں بہترین کارکردگی دکھانے والے مختلف سکولوں کے بچوں اور بچیوں کی حوصلہ افزاٸی کے لیے شاندار تقریب تقسیم انعامات کا اہتمام کیا گیا۔مہمان خصوصی قاضی عبداللہ جاوید انچارج سرکل سراۓ صالح ہری پور٬راشد نواز ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ مڈل سکول سمبل موہری ہری پور٬راقم الحروف نے تقریب کے اجتماع سے خطاب کیا۔نظامت کے فراٸض عطاءالرحمان ہیڈ ٹیچر گورنمنٹ انگلش میڈیم پرائمری سکول نوردی ہری پور نے سرانجام دیے۔تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے اول پوزیشن لینے والے گورنمنٹ سکول نوردی کے طالب علم نے کیا۔ حمد باری تعالٰی اول پوزیشن گورنمنٹ سکول نوردی ٬دوسری پوزیشن ڈنگ سوکا اور تیسری پوزیشن ریحانہ سکول کے بچوں نے حاصل کرتے تقریب میں پیش کی۔نعت گورنمنٹ انگلش میڈیم پراٸمری سکول چھپڑا ہری پور اور گروپ میں نعت نوردی٬ریحانہ اور ڈنگ سوکا سکول کے طلبہ نے پیش کی۔اردو تقریر میں گورنمنٹ انگلش پراٸمری سکول نوردی اور دوسری پوزیشن گورنمنٹ انگلش میڈیم پراٸمری سکول ریحانہ کے بچوں نے حاصل کی۔انگلش تقریر میں گورنمنٹ انگلش سکول ریحانہ اول٬نوردی دوسری پوزیشن اور جامہ نوردی سکول کے بچوں نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔پوسٹر میکنگ میں اول پوزیشن ریحانہ ٬دوسری پوزیشن ڈنگ سوکا اور تیسری پوزیشن نوردی سکول کے بچوں نے حاصل کی۔انگلش راٸٹنگ میں اول پوزیشن ریحانہ سکول دوسری پوزیشن گھیبہ سکول اور تیسری پوزیشن جامہ نوردی سکول کے بچوں نے حاصل کی۔اردو لکھاٸی میں اول پوزیشن گھیبہ سکول٬دوسری پوزیشن ریحانہ اور تیسری پوزیشن ڈنگ سوکا٬قومی ترانہ اول پوزیشن نوردی ٬دوسری ڈنگ سوکا اور تیسری نوردی سکول کے بچوں نے پوزیشن حاصل کی۔ملی نغمہ ڈنگ سوکا اول٬دوسری پوزیشن نوردی اور تیسری پوزیشن ریحانہ سکول کے بچوں نے اپنے نام کی۔ساٸنس پروجیکٹ ڈنگ سوکا اول٬ریحانہ دوسری اور نوردی تیسری پوزیشن٬کوٸز مقابلہ میں ریحانہ اول٬نوردی دوسری اور ڈنگ سوکا تیسری پوزیشن٬ورڈ چین کے مقابلہ میں ریحانہ اول٬نوردی دوم اور دڑنیاں سوم ٬اور دیگر سرگرمیوں میں بھی شاندار مقابلے ہوۓ اور طلبہ نے پوزیشن حاصل کیں۔اس کے تناظر میں مہمانان گرامی نے اپنے خطاب میں ہیڈ ٹیچرز اور اساتذہ کرام کی کارکردگی اور طلبہ کی محنت پر خوشی کا اظہار کیا اور خراج تحسین پیش کیا۔کمیٹی میں شامل ہیڈ ٹیچرز صاحبان فرید اللہ شاہ ہیڈ ٹیچر ڈنگ سوکا،محمدشفیق ہیڈ ٹیچر ریحانہ ہری پور،عطاء الرحمان ہیڈ ٹیچر نوردی سکول اور انتظامیہ کی دلچسپی قابل تعریف ہے۔گورنمنٹ انگلش میڈیم پرائمری سکول نوردی،ریحانہ اور ڈنگ سوکا سکول کے طلبہ نے ادبی مقابلوں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا جو علاقہ کے لیے ایک اعزاز ہے۔گورنمنٹ انگلش میڈیم سکول نوردی کے اساتذہ کرام ۔ گورنمنٹ انگلش میـڈیم سکول ریحانہ اور گورنمنٹ انگلش میڈیم پرائمری سکول ڈنگ سوکا ہری پور کے اساتذہ بھی مبارکباد کے مستحق ہیں۔اور جملہ مدارس کے اساتذہ ملازمین اور طلبہ بھی قابل تعریف جنہوں نے اس اہم ہم نصابی سرگرمیوِں میں جانفشانی دکھائی۔امید کی جا سکتی ہے کہ سرکل سطح پر ہونے والے مقابلوں میں بھی مثالی کارکردگی سامنے آۓ گی۔اس میں سرکل انچارج قاضی عنداللہ جاوید مبارکباد کے مستحق ہیں جن کی زیر نگرانی مقابلے اور تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوٸی۔اساتذہ اور بچوں کی بھرپور حوصلہ افزاٸی ہوٸی۔اور طلبہ کو انعامات سے نوازا گیا۔یہ والدین کے لیے بھی قابل فخر بات ہے کہ ان کے بچوں اور بچیوں نے انعامات حاصل کیے۔اس ضمن میں ہیڈ ٹیچرز صاحبان بالخصوص عطاءالرحمان جی پی ایس نوردی،سید فرید اللہ شاہ ڈنگ سوکا ہری پور،محمد شفیق جی پی ایس ریحانہ ،محمد اسلم جی پی ایس کلالی،عبد اللطیف جی پی ایس دڑنیاں ہری پور اور جملہ ہیڈ ٹیچرز،اساتذہ محمد جمیل،فیصل خان،احسن سلطان خان٬قاضی عزیر٬ملک عامر٬محمد فیصل٬محمد شجاعت٬شیراعظم خان٬اور دیگر ملازمین کا بھرپور تعاون ایک زندہ مثال ہے۔امید کی جا سکتی ہے جس جذبے اور لگن سے سال2024 کے سالانہ ٹورنامنٹ مقابلوں میں ایک رونق نظر آٸی آٸندہ سال اس سے بڑھ کر تحریک نظر آۓ گی۔میری طرف سے سب کے نام محبتوں کے پھول مجھے تقریب میں مدعو کیا۔دعا ہے اللہ کریم سب کو کامیابیاں عطا فرماۓ۔قوم کی تقدیر بدلنے میں اساتذہ کا کردار اہم ہے۔محترم سفیر احمد صاحب کی تقریب میں شرکت بھی باعث مسرت ۔۔۔۔
رابطہ۔03123377085


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International