تازہ ترین / Latest
  Wednesday, January 22nd 2025
Today ePaper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

سورج مکھی کی پنجاب میں کاشت کا شیڈول

Green Pakistan - گرین پاکستان , Snippets , / Tuesday, January 24th, 2023

محکمہ زراعت نے سورج مکھی کی پنجاب میں کاشت کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ ترجمان کےمطابق سورج مکھی کی کاشت کیلئے پنجاب کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے،پہلے حصے میں ڈیرہ غازی خان اور راجن پور میں سورج مکھی کی کاشت 20 دسمبر سے 31جنوری2023 جبکہ دوسرے مرحلے میں بہاول پور،رحیم یار خان، خانیوال، ملتان، مظفر گڑھ، ڈیرہ غازی خان،لیہ، لودھراں، راجن پور،بھکر،وہاڑی اور بہاولنگر شامل ہیں، ان اضلاع میں سورج مکھی کی کاشت کا وقت یکم تا 31جنوری2023 تک مقرر کیا گیا ہے۔ترجمان نے مزید بتایا کہ سورج مکھی کی کاشت کے تیسرے مرحلے میں میاں والی، سرگودھا، خوشباب، جھنگ، ساہی وال، اورکاڑہ، فیصل آباد، سیالکوٹ،گجرانوالہ، لاہور، منڈی بہاؤالدین،قصور،شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، میں سورج مکھی کی کاشت کا وقت15جنوری تا15 فروری2023 تک مقرر کیا گیا۔

سورج مکھی کی کاشت کے لئے اچھے اگاؤ والے صاف ستھرے دوغلی(ہائبرڈ) اقسام کے بیج کی فی ایکڑ مقدار 2تا اڑھائی کلوگرام رکھیں، سورج مکھی کی موزوں اقسام میں ہائی سن- 33،ٹی- 40318 اور اگورا- 4 شامل ہیں، سورج مکھی کی زیادہ پیداوار حاصل کرنے کے لئے موزوں وقت پر کاشت انتہائی ضروری ہے کیونکہ تاخیر سے کاشت کی صورت میں نہ صرف سورج مکھی کی فی ایکڑ پیداوار میں کمی واقع ہوتی ہے بلکہ تیل کی مقدار میں بھی کمی ہوتی ہے۔ترجمان محکمہ زراعت نے مزید بتایا کہ پاکستان ہر سال300 ارب روپے کا خوردنی تیل درآمد کرتا ہے جو کہ ملکی معیشت پر ایک بوجھ ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت تیلدار اجناس کا زیرِ کاشت رقبہ بڑھانے کیلئے سورج مکھی کی کاشت پر5000 روپے فی ایکڑ کی سبسڈی فراہم کر رہی ہے تاکہ ملکی درآمدی بل میں کمی لائی جا سکے۔

ہائبرڈ بیج کی اقسام

سورج مکھی کی کاشت کے لئے Hysun-33، ایس 278،ایگوارا۔4،ٹی 40318،آرمنی کاشت کے لئے موزوں ہیں۔

شرح بیج اور وقت کاشت

سورج مکھی کی کاشت 15جنوری تا 15فروری تک مکمل ہوجانی چاہیے اور 2کلو گرام فی ایکڑ شرح بیج استعمال کرنی چاہیے۔

پودوں اور قطاروں کا درمیانی فاصلہ

سورج مکھی کی قطاروں میں 2.5فٹ کا فاصلہ اور پودوں کا درمیانی فاصلہ 9انچ ہونا چاہیے

آبپاشی

سورج مکھی کی فصل کو چار دٖفعہ آبپاشی کرنی چاہیے۔پہلی آبپاشی فصل اگنے کے 20دن بعد،دوسری آبپاشی پہلے پانی کے 20دن بعد،تیسری آبپاشی پھول نکلتے وقت اور چوتھی آبپاشی بیج بنتے وقت۔

کھادیں

ڈیڑھ بوری ڈی اے پی، 1بوری پوٹاشیم سلفیٹ (SOP) بجائی کے وقت اور آدھی بوری یوریا(2kgسلفر)پہلے پانی پراور ایک بوری یوریا(زنک27%3kg)دوسرے پانی کے ساتھ فراہم کریں۔

حملہ آور کیڑے

سورج مکھی کی فصل پردیمک، سفید مکھی، چست تیلہ، امریکن سنڈی اور لشکری سنڈی حملہ آٓور ہوتے ہیں۔

کٹائی۔۔۔
جب سورج مکھی کی فصل کا پھول پچھلی جانب سے ہلکا پیلا ہوجائے پھول کی پیلی پتیاں خشک ہو جائے اور سبز پتیاں بھوری ہوجائے تو فصل کو برداشت کرلینا چاہیے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International