تازہ ترین / Latest
  Monday, December 23rd 2024
Today ePaper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

صدر زرداری کی ترکمانستان کی قیادت سے ون آن ون ملاقاتیں

Latest - تازہ ترین , Pakistan - پاکستان , Snippets , / Friday, October 11th, 2024

اشک آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے ترکمانستان کے شہر اشک آباد میں دورے کے دوران ترکمانستان کی قیادت سے ون آن ون ملاقاتیں کیں۔صدر مملکت کی ترکمانستان کے صدر سردار بردی محمدوف اور ترکمانستان کے قومی رہنما اور ترکمانستان کی پیپلز کونسل کے چیئرمین گربنگولی بردی محمدوف سے ملاقات ہوئی، ملاقاتوں کے دوران رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔پاکستان اور ترکمانستان کے رہنماؤں نے تمام شعبوں بالخصوص تجارت اور دو طرفہ رابطہ مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا، صدر مملکت نے ترکمانستان کے قومی رہنما اور ترکمانستان کے صدر کو جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت کا اعادہ کیا۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان مضبوط اور دوستانہ تعلقات ہیں، دونوں ممالک کے تعلقات تاریخ اور خطے میں امن اور خوشحالی کے مشترکہ وژن پر مبنی ہیں۔آصف علی زرداری بین الاقوامی فورم ”وقت اور تہذیبوں کا باہمی تعلق – امن اور ترقی کی بنیاد” میں شرکت کیلئے ترکمانستان کے دورے پر تھے، فورم 11 اکتوبر کو مخدوم گلی فراغی کی پیدائش کی 300 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد کیا گیا۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2024
Rahbar International