مصنفہ: کنزہ حبیب
طوفان ہر چیز اڑا کر لے گیا، لیکن اس کی محبت اللہ سے کم نا ہوئی۔
ماریہ ایک چھوٹے سے گاؤں میں رہنے والی لڑکی تھی۔ وہ اپنی چھوٹی سی جھونپڑی(خیمے) میں رہتی تھی۔ وہ وہاں اکیلی ہی رہتی تھی۔ اسے اللہ سے بے پناہ محبت تھی، وہ ہمشہ، ہر لمحہ اللہ کی عبادت میں مشغول رہتی تھی۔ اس کے آس پاس بہت سے غیر مسلم خاندان بھی رہتے تھے۔ لوگ اس کی اللہ سے محبت تو دیکھتے، تو حیران رہ جاتے۔ کیونکہ اس کا اللہ سے لگاؤ ہی اتنا تھا۔
ایک دن جب وہ عبادت سے فارغ ہوئی۔ تو باہر چیزوں کے گرنے کی آوازیں آنے لگی۔ وہ جھونپڑی سے باہر نکلی، تو دیکھا کہ باہر تو آندھی کا بوچھاڑ آگیا ہے۔ لوگوں کے خیمے اکھڑنے لگے ہیں۔ سب پریشان سے اپنی چیزوں کو اٹھانے لگے۔ لیکن ماریہ بلکل مطمئن سی کھڑی اللہ کا شکر اور ذکر کر رہی تھی۔ اسے اپنے خیمے کے اڑ جانے کی بھی پرواہ نہیں تھی۔ کیونکہ اس کی اللہ سے محبت دنیا کی محبت سے زیادہ اہمیت رکھتی تھی۔ اس لیے وہ بے فکر ٹھہری سب کو دیکھ رہی تھی۔ جب لوگوں نے اسے مطمئن دیکھا، تو پہلے تو حیران ہوئے۔ پھر انہیں اس پر رشک آیا، کہ اللہ سے اس کی محبت اتنی مضبوط ہے، کہ اسے دنیا کی پرواہ نہیں۔ لوگوں نے اس سے پوچھا بھی کہ تمہیں فرق نہیں پڑ رہا۔ دیکھو تمہارا خیمہ بھی نہیں رہا۔ رو وہ مسکرائی اور بولی: “جب اللہ سے محبت پکی اور سچی ہو، تو دنیا کی آندھیاں آپ کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی۔” اس کی بات سن پر لوگ کافی زیادہ متاثر ہوئے۔ اور بہت سے لوگوں نے جلد ہی اسلام قبول کر لیا۔ جب اللہ تعالٰی سے محبت مضبوط ہو، تو دنیا کی بڑی سے بڑی آندھی بھی آپ کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی۔ اس لیے اللہ پر یقین مضبوط رکھیں، اور اسی سے سچی محبت رکھیں۔
Leave a Reply