تازہ ترین / Latest
  Saturday, October 19th 2024
Today News Paper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

عازم فریضہ حج۔۔وسیم جاوید

Articles , Snippets , / Friday, July 5th, 2024

 

تحریر۔فخرالزمان سرحدی ہری پور
پیارے قارئین!اس بار بے شمار فرزندان اسلام نے فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے حجاز مقدس کی طرف سفر طے کیا۔بقول شاعر :.
مدینے کا سفر ہے اور میں نم دیدہ نم دیدہ
ان میں ایک خوش نصیب عازم حج جو اس سے قبل بھی ماشاءاللہ حج کی سعادت حاصل کر پاۓ ہری پور کی سرزمین سراۓ صالح سے محترم وسیم جاوید صاحب ہیں جو ایک بہترین معلم اور اساتذہ کی خدمت اور مسائل کے حل کے لیے تنظیمی امور میں بھی سیکریٹری جنرل کی حیثیت سے کوشاں رہتے ہیں۔موصوف اس بار بھی حجاز مقدس گۓ۔مسجد الحرام اور روضہ رسول ﷺ کی زیارت کے شرف سے فیض یاب ہوۓ۔جب مناسک حج کی ادائیگی کے بعد گھر لوٹے تو ان کے ہاں جانا نصیب ہوا۔مبارک باد کے لیے حاضر ہوا تو محترم وسیم جاوید صاحب کی شخصیت میں ایک نکھار دیکھا۔اس پر ازحد اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ رب کریم نے ایک ایسی ہستی سے ملاقات کا موقع عطا فرمایا جو متعدد بار فریضہ حج کی سعادت حاصل کر پاۓ ۔موصوف نے ملاقات میں جہاں والد محترم کی دعا کا ذکر کیا تو خوشی کے انداز سے پھولے نہ سماۓ اس پر حیرت کی بات کوئی نہیں والدین کی دعاؤں کا اثر مسلمہ ہے۔نیز ان کی دلی خواہش سن کر اور بھی دلچسپی میں اضافہ ہوا یہ تو علامہ صاحب کا ایک شعر بھی قابل غور ہے:۔
جہاں میں اہل ایماں صورت خورشید جیتے ہیں
ِادھر ڈوبے اُدھر نکلےاُدھر ڈوبے اِدھرنکلے
بات طویل ہو گئی موصوف کے ساتھ جتنی گفتگو ہوئی ایک آرزو کا اظہار کرتے رہے دیار حبیب میں رہنا نصیب ہو ۔اس قدر جذبات کی شدت اور محبت کا احساس غالب رہا ۔اس کے تناظر میں زندگی کے سفر کا جائزہ لیں تو ایک حقیقت آشکار ہوتی ہے جو فرزندان اسلام رب کائنات کے گھر کا طواف کرتے اور مناسک حج ادا کرتے ہیں اور زیارت کی سعادت حاصل کر پاتے ہیں وہ بہت ہی خوش نصیب اور قسمت کے سکندر ہوتے ہیں۔یہ ہمارا ایمان ہے کہ جب بھی حج کا موقع ہوتا ہے تو فرزندان اسلام عازم حج کے لیے حجاز مقدس کا سفر کرتے ہیں۔وسیم جاوید صاحب کی خوش نصیبی پر رشک آتا ہے اور دعا بھی زیر لب آتی ہے کہ ان کی طرح ہم سب کو سرزمین عرب جانا نصیب ہو اور مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں عمرہ اور حج کی خاطر جانا نصیب ہو۔بات فقط ایک تمنا اور آرزو کی ہے۔دل و جان سے دل میں ایک تڑپ ہو تو وہی رب کریم پوری بھی فرماتے ہیں۔لاکھوں فرزندان اسلام ایمان کی دولت سے سرشار حقیقی فرض کی ادائیگی کرتے ایک مقدس فرض کی تکمیل کرتے ہیں۔مزے کی بات ہے جس سے بہت زیادہ متاثر ہوا وسیم جاوید نے اس بات کا خصوصی ذکر کیا کہ میری دل سے تمنا ہے کہ مجھے اب وہیں دیار حبیب میں رہنا نصیب ہو یہ کس قدر خوب صورت آرزو ہے اور مزید یہ کہ دل میں ایک بے قراری ہے۔اللہ کرے جو بات دل سے نکلے وہ پوری ہو تاہم محترم وسیم جاوید صاحب کا جذبہ قابل رشک ہے۔ہر مومن مسلمان کی خواہش ہونی بھی چاہیے کیونکہ یہی ایک جذبہ ہے جس سے انسان زندہ رہتا ہے۔اللہ کے گھر کا طواف,عبادات کا اہتمام, مساجد میں ادائیگی نماز,روضہ رسول کی زیارت اور مقدس مقامات پر حاضر ہونا ایک بہت بڑی سعادت ہے۔اللہ کریم ہر مومن مسلمان کو توفیق عطا فرماۓ ۔اللہ کریم محترم وسیم جاوید صاحب اور ان کے ساتھ مناسک حج ادا کرنے والے فرزندان اسلام کی حاضری قبول فرماۓ۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2024
Rahbar International