تازہ ترین / Latest
  Saturday, January 11th 2025
Today ePaper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

عالمی شہرت یافتہ سینیئر صحافی ہرمیت سنگھ

Articles , Snippets , / Sunday, June 30th, 2024

 

اسلام آباد ( عبدالہادی قریشی)

المی شہرت یافتہ سینیئر صحافی ہرمیت سنگھ نے کم وقت میں شہرت کی بلندیوں کو چھو لیا ، عوامی مقبولیت میں اضافہ ، نرم لہجہ ، با اخلاق الفاظ میں ٹھہراؤ، کلائی میں سفید چاندی کا کڑا پرکشش شخصیت اور سر پر دستار سجائے ہرمیت سنگھ عوام الناس کے دلوں میں گھر کر گئے

سینیئر صحافی نے صحافت کے میدان میں انتھک محنتیں اور کوششیں کیں اور عالمی سطح پہ صحافتی حلقوں میں اپنا نام ، مقام و پہچان کو بنایا ، ہر میت سنگھ یوٹیوب پر بہترین انداز میں عوامی مسائل اور صحافیوں کے حقوق کی بات حقائق پر کرتے نظر آتے ہیں

عالمی شہرت یافتہ سینیئر صحافی ہرمیت سنگھ جو کہ آج کل نجی ٹی وی چینل سے وابستہ ہیں نے انتہائی کم وقت میں دن رات محنتیں کوششیں کاوشیں کر کے صحافتی میدان میں عالمی سطح پر اپنا خاص نام مقام و پہچان کو بنایا ہرمیت سنگھ کی وجہ شہرت عوام الناس کے مطابق ہر طرح کے حالات میں ان کا میٹھا اور نرم لہجہ اور چہرے پر مسکراہٹ کا ہونا ہے ہرمیت سنگھ پاکستان میں بلا شک و شبہ پوری سکھ ، ہندو ، عیسائی اور مسلمانوں سمیت ہر مذہب قوم قبیلے شہر صوبے ذات پات سے تعلق رکھنے والوں کا مان و فخر و غرور ہیں ہر میت سنگھ ان دنوں ایک سٹیلائیٹ ٹیلی ویژن چینل پر مارننگ شو کی میزبانی کرنے کے ساتھ یوٹیوب پر بھی اپنا یوٹیوب چینل کامیابی سے چلا رہے ہیں ہرمیت سنگھ بے باکی ، دلیری اور مکمل ثبوتوں اور شواہد کے ساتھ سٹیلائیٹ ٹیلی ویژن چینلز اور یوٹیوب پر صحافت کرتے ہیں عوام الناس کا کہنا ہے کہ ہم جہاں اپنی مذہبی عبادات کر کے صبح کا آغاز کرتے ہیں وہی ہم ہرمیت سنگھ کا مارننگ شو بڑے و معروف ٹیلی ویژن چینل پر دیکھ کر ترو تازہ ہو جاتے ہیں تفصیلات کے مطابق ہر میت سنگھ کے طرح کے حالات میں صحافت کو کامیابی سے جاری رکھا اور ہرمیت سنگھ نے عوام الناس میں رہ کر عوام الناس کے حقیقی مسائل کو اجاگر کیا ہے ہرمیت سنگھ کے متعلق شہریوں کا کہنا ہے کہ ہرمیت سنگھ پاکستان سمیت پوری دنیا کے تمام ممالک میں صحافیوں اور ہر اس شخص کا غرور و فخر ہے جو حق کا پرچم اٹھاتا اور حق کا ساتھ دیتا ہے
شہریوں نے کہا کہ پرکشش شخصیت ، بہترین صاف ستھرا اجلا لباس ، چہرے پر مسکراہٹ نرم لہجہ
اور سر اقدس پر خاص طرح کی خاص انداز میں سجی دستار ہر میت سنگھ کی شہرت انفرادیت قابلیت اور شخصیت کو اور زیادہ نکھار اور سنوار دیتی ہے کلائی میں سفید رنگ کا چاندی کا کڑا ہرمیت کی خوبصورتی کو چار چاند لگا دیتا ہے
شہریوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف ، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز تمام اراکین صوبائی و قومی اسمبلی ، صدر پاکستان صدر آصف علی زرداری ، چیف آف آرمی
اسٹاف جنرل عاصم منیر ہرمیت سنگھ پر خصوصی نگاہ کرم و عطاء کریں اور سرکاری سطح پر اعلیٰ افسران حکمران پاکستان سینیئر
صحافی کو انعامات سے نوازیں شہریوں نے کہا کہ ہرمیت سنگھ جیسے صحافیوں کو اگر موقع دیا جائے ان کی حوصلہ افزائی کی جائے تو یہ پوری دنیا کے تمام ممالک میں جا کے پاکستان کا نام روشن کر سکتے ہیں شہریوں نے کہا ہرمیت سنگھ
صرف انسان کا شخص نہیں ہے ہرمیت ایک محنت ایک جستجو منزل کو پانے کی لگن اپنے کام سے دلی محبت اور لوگوں سے انسانوں سے محبتیں کرنے و محبتیں بانٹنے کا نام ہے


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International