rki.news
نہ کم ہوئی ہے کبھی ہماری شان
نہیں پھرتے کسی کے ارد گرد جان
نہ ہم نے ہیں ہاتھ پھیلائے کبھی
نہ چاہا کسی کا صدقہ نہ احسان
جو ہے لکھا ہمارے نصیب میں
بس اسی پہ رکھتے ہیں ہم ایمان
نہیں رکھتے طلب بدلے وفا کے
ہم نے رشتے نبھائے بے عنوان
نہ باطل کے آگے سر جھکایا کبھی
نہ بیچے کبھی ضمیر کے سامان
نہ جھوٹ بولا نہ کی دو رنگی
نہ بیچا ضمیر نہ ہی پایا نقصان
رہے اصولوں پہ ہم ہمیشہ قائم
نہ ڈھونڈا کبھی فریب کا دستان
سچائی پر رہا ہمیشہ فخر ہمارا
نہ مانگی کسی سے جھوٹی پہچان
کبھی نہ چمکے کسی کے آگے
نہ کی مِدحت نہ چاہا عُنوان
معین کا رستہ ہے صاف و شفاف
جھکنے نہ دیا کبھی ضمیر کا میزان
چیف سید معین شاہ
Leave a Reply