تازہ ترین / Latest
  Saturday, October 19th 2024
Today News Paper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

سلطنت آف عمان میں پاکستان کے سفیر عمران علی چوہدری مسلم لیگ ن عمان کے صدر محمد علی فضل کے آفس برکاء میں آمد

International - بین الاقوامی , Snippets , / Wednesday, August 21st, 2024

 

سلطنت آف عمان میں پاکستان کے سفیر عمران علی چوہدری کی پاکستان مسلم لیگ ن عمان کے صدر محمد علی فضل کے آفس برکاء میں آمد۔۔
سفیر پاکستان عمران علی چوہدری نے برکاء میں شروق الواحة ٹریڈنگ کمپنی کے پاکستانی اونر معروف کاروباری شخصیت محمد علی فضل کے ساتھ مل کر یوم آزادی کی سال گرہ کی پروقار تقریب میں کیک کاٹا اور دونوں ممالک کی ترقی و سلامتی کی دعا کی ۔
سفیر پاکستان عمران علی چوہدری نے اپنے اس خیر سگالی دورہ پر محمد علی فضل کی برکاء میں موجود پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مسائل کے حل کے لئیے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ محمد علی فضل جوکہ تین دہائیوں سے سلطنت آف عمان میں اپنی انتھک لگن و محنت اور اعلیٰ کردار کی وجہ سے عمانیوں اور پاکستانی کمیونٹی میں ایک انتہائی باکردار اور بااصول شخصیت کے طور پر جانے پہچانے جاتے ہیں جنہوں نے سلطنت آف عمان میں رہتے ہوئے اپنے ملک کے وقار اور عزت کو ہر لمحہ فزوں تر کرنے کی ہر ممکن کوشش کی سفارت خانے کو بھی اس بات پر فخر ہے کہ محمد علی فضل برکاء میں موجود پاکستانیوں اور سفارت خانے کے درمیان سماجی رابطے کا ایک موثر حوالہ ہیں اور ہمارے یعنی سفارت خانے کے بااعتماد معاون و نمائندہ شخصیت بھی ہیں۔۔۔۔
دوران گفتگو سفیر پاکستان نے پوری پاکستانی کمیونٹی کی تہہ دل سے خدمات کے لئیے پاکستانی سفارت خانے کو ہمہ وقت مستعد رکھنے کا اعادہ کیا انہوں نے سفارت خانے میں اپنے تمام سٹاف کی خدمات پر بھی اپنے خوبصورت جزبات کا اظہار کیا اخر میں میں صدر پاکستان مسلم لیگ ن سلطنت آف عمان محمد علی فضل نے سفیر پاکستان عمران علی چوہدری کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ عمران علی چوہدری کو حقیقت میں اپنی پیشہ ورانہ زمہ داریوں کو بخوبی سرانجام دینے کی خوبی اور صلاحیت پروردگارِ کائنات سے ہی تفویض ہوئی ہے عرصہ دو اڑھائی برس کے دوران جس طرح انہوں نے سفارت خانے کی استعداد کار میں غیر معمولی اضافہ کیا ہے اس پر پوری پاکستانی کمیونٹی انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے اور آئندہ بھی یقین رکھتے ہیں کہ یہ پاکستانی کمیونٹی اور ملک پاکستان کے عزت و وقار میں اضافے کا باعث رہیں گے ۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2024
Rahbar International