تازہ ترین / Latest
  Monday, October 21st 2024
Today News Paper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

عنوان:سنت نبوی ﷺ کے تابعدار

Articles , / Thursday, May 9th, 2024

از قلم لائبہ قیصر
شہر لودھراں

سنت کے لغوی معنی طریقہ کاراور طرزِ عمل ہے خواہ اچھا ہو یابرا۔
محدثین نے اس کے اصطلاحی تعریف یوں کی ہے ” نبی اکرم صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے جو بھی آپ کاقول، فعل یا بیان سکوتی، نیز آپ کی زندگی کی کوئی بھی جسمانی صفت یا اخلاقی کیفیت یا سیر و فضیلت خواہ آپ کی بعثت سے پہلے کی ہویا بعد کی نقل کی گئی اس کو سنت کہتے ہیں”

اس کے دوسرے معنی بھی ہیں”شریعت میں بتایا ہوا ہر وہ طریقہ جو آقا ﷺ سے منسوب ہو اس کی دین میں پیروی کی جاتی ہے ”
یہ زندگی جو ہمیں ملی ہے اس کو گزارنے کے لیے ہمیں کتاب الٰہی بھی ملی اور ساتھ ہی محبوب رب ﷺ کے فرمان بھی، ان سے جڑا ہر ایک پیارا واقعہ جو آج کتابوں میں لکھنے والوں نے خوبصورت انداز سے قلم بند کیا ہے وہ ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔
کہیں سلام میں پہل کرنا تو کہیں بھوکے کو کھانا کھلانا، کہیں کسی کی مدد کرنا تو کہیں کسی کی راہ سے پتھر اٹھا کر دور پھینک دینا یہ سب چھوٹی چھوٹی سنتیں ہماری زندگی کو بے سکونی سے سکون کی طرف لے جاتی ہیں۔
سنتوں پر عمل کرنے والے بنیں تاکہ لوگ اس نیکی کی طرف لے جانی والی بات کو اپنائیں۔ پیارے آقا ﷺ کا فرمان عالیشان ہے
’’جس نے میری کسی سنت کو زندہ کیا، پھر اس پر لوگوں نے عمل کیا، اسے اس سنت پر عمل کرنے والوں کے برابر ثواب ملے گا، اور ان کےثواب میں کوئی کمی نہیں ہوگی۔‘‘۔
[سنن ابن ماجہ: 209]

آپ دو دن اس پر عمل کریں اور پھر دیکھیں کہ کیسے آپ کی زندگی میں خوبصورت رنگ بھر جائیں گے اور زندگی جو آج مشکل اور کٹھن مراحل کو سہتے گزار رہے ہیں وہ بے حد آسان اور پُرسکون ہو جائے گی ان شاءاللہ تعالیٰ۔

اللّٰہ پاک ہمیں عمل صالح کرنے کی توفیق عطا فرمائیں اور ہمارے دلوں کو سکون عطا فرمائیں آمین آمین یارب العالمین


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2024
Rahbar International