تازہ ترین / Latest
  Sunday, October 20th 2024
Today News Paper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

عنوان:رشتوں میں اختلافات

Articles , / Monday, May 27th, 2024

حریر:اقراء جبین
زندگی میں کبھی بھی سنی سنائی بات پہ یقین نہ کریں یہی سے رشتوں میں اختلافات جنم لیتے ہیں اور ہمارا سب بڑا المیہ یہی ہے کہ ہم دوسروں کی بات پہ یقین کر لیتے ہیں کہ سچ میں اس نے ایسا کہا ہو گا تبھی بات مجھ تک پہنچی(جب ہم دوسروں کی بات پہ یقین کر لیتے ہیں یہ رشتے کمزور ہونے کی سب سے بڑی دلیل ہوتی ہے )جبکہ حیقیت ہمیشہ اس کے برعکس ہوتی ہے ہر تصویر کے دو رخ ہوتے ہیں اسی طرح ہر کہانی کی بھی دو شکلیں ہوتیں ہیں ہم ہمیشہ تصویر کا ایک رخ دیکھتے اور دوسرا کو نظر انداز کر دیتے ہے اور اسی ایک رُخ تصویر پر فیصلہ بھی کر دیتے ہے۔۔۔۔
کسی بھی بات پہ یقین کرنے سے پہلے تحقیق کریں کہ یہ بات سچ ہے یا جھوٹا؟اگر آپ سنی سنائی بات پہ یقین کرنے لگ جائیں گے تو آپ تنہا ہو جائے گے کیونکہ لوگ ہمیشہ اسی کو نشان بناتے ہیں جو رشتوں کو لے کر حساس ہوتے ہیں۔۔۔
اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ پرُسکون زندگی گزاریں تو پلیز دوسروں کی بات پر (خاص طور پہ سنی سنائی )بات پر یقین کرنا بند کر دیں کیونکہ لوگ آگ لگا کر بس تماشا دیکھتے ہیں
میں نے بہت سے گھروں کو سنی سنائی بات کی آگ میں جلتے دیکھا ہے اور بہت سے رشتوں کو ٹوٹتے دیکھا ہے ۔۔۔
جب رشتوں میں تیسرا آتا ہے تو پہلے دو کا بچھڑنا لازم ہو جاتا ہیں ۔۔۔۔
رشتوں کی ڈور بہت باریک ہوتی ہے بالکل ریشمی دھاگوں کی طرح اگر ایک سرا چھوٹ جائے تو دوسرا سرا کبھی ہاتھ نہیں آتا چاہیے پھر ساری زندگی کیوں نہ لگ جائے گرہ باندھنے میں اور سرا ڈھونڈنے میں ۔۔۔۔
اس لیے رشتوں کی اہمیت کو سمجھیں یہ رشتے ہی ہمیں خاص بناتے ہیں۔۔۔۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2024
Rahbar International