تازہ ترین / Latest
  Friday, October 18th 2024
Today News Paper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

عنوان: آقاﷺ غیر مسلموں کی نظر میں

Articles , / Wednesday, September 11th, 2024

از قلم : حافظہ عاٸشہ ذیشان
اور ہم نے آپﷺ کے ذکر کو بلند کر دیا ۔ الحمد للہ اللہ پاک کا ہر سانس کے ساتھ شکر ہے کہ اس نے ہمیں اپنے محبوب ﷺ کا امتی بنا کر اس دنیا میں پیدا فرمایا اور یہ سعادت عطا فرماٸ کہ ہم بحیثیت مسلمان اس دنیا میں جانے اور پہچانے جاتے ہیں ۔آج سے تقریبا 1400 سال قبل جب عرب جہالت کی تاریکیوں میں ڈوبا ہوا تھا تو اللہ رب العزت نے آقاﷺ کو اس دنیا میں مبعوث فرمایا جو نور کی صورت میں تشریف لاۓ اور تمام عالم کو اپنے نور کی روشنی سے روشن کر دیا۔ آقا ﷺ کے محبوب ہونے کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ آپﷺ کی اس دنیا میں تشریف آوری سے قبل آپﷺ کی جاۓ ولادت کو خاص بنا دیا اور تمام لوگوں کی توجہ واقعہ فیل کے ذریعے اس کی طرف مبذول کروا دی۔ آقاﷺ کا اس دنیا میں ظہور ہوتے ہی عرب کی بنجر زمین سر سبز ہوگٸ دعاۓ خلیل اور نوید عیسی کی تشریف آوری تھی کیسے منظر نہ بدلتے آخری نبی خاتم النبین محبوب خدا ہیں تو کیسے اللہ پاک ان کی شخصیت کو خاص نہ کرتے ۔ آپﷺ کو بچپن ہی سے اعلی صفات کا مالک بنایا اور قرآن میں فرما دیا کہ ہم نے آپﷺ کو اخلاق کے بلند مرتبے پر فاٸز کیا۔ ان گنت تکالیف اور ایذا رسانیوں کے باوجود آقاﷺ اخلاق کے بلند مرتبے پر فاٸز رہے اور یہی وجہ ہے کہ مسلمانوں کے محبوب ہونے کے ساتھ ساتھ آپﷺ کی ذات غیر مسلموں کے لۓ بھی قابل احترام ہے جس پر مہر تو تب ہی لگ گٸ تھی جب آپﷺ کو صادق و امین کے القابات عطا کۓ گۓ تھے۔ اگر ہم آج کے دور کی بات کریں تو بہت سے غیر مسلموں نے آقاﷺ کو خود کے لۓ رول ماڈل قرار دیا ہے ۔ انگریزی زبان کے ممتاز ادیب و مصنف اور اسکالر ٹامس کارلاٸل اپنی کتاب works کے ایک لیکچر” ہیرو بحیثیت پیغمبر“ میں لکھتے ہیں کہ محمد ﷺ نے اسلام تلوار کے ذریعے سے نہیں بلکہ اپنے اعلی اخلاق کے ذریعے سے پھیلایا۔ فرانس کے عظیم جرنیل اور بادشاہ نپولین آقاﷺ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوۓ کہتے ہیں کہ عربوں کی صدیوں کی خانہ جنگی اور انتقام در انتقام والے معاشرے کو آپﷺ نے اپنے اخلاق کے ذریعے امن و شاٸستگی اور تہذیب کا گہوارہ بنا دیا۔ ممتاز ادیب ما ٸکل ہارٹ کہتے ہیں کہ دنیا میں جتنے بھی انقلاب آۓ ان کو لانے والی شخصیات نہ بھی ہوتیں تب بھی یہ انقلاب آجاتے مگر جو انقلاب آقاﷺ لاۓانکے بغیر یہ انقلاب ہر گز نہیں آسکتا تھا ۔ کونسٹن ورجیل جارجیو اپنی تحریر میں لکھتے ہیں کہ انقلاب فرانس محدود عرصے کے لۓ بھی اہل فرانس میں مساوات قاٸم نہ کر سکا لیکن آقاﷺ نے ہمیشہ کے لۓ کامل مساوات قاٸم کر دی اور تمام خاندانی، طبقاتی اور مادی امتیازات کو مٹا دیا۔ سوامی بھوانی دیال سنیاسی بھی آپﷺ کے اخلاق سے بے حد متاثر تھا وہ ہمیشہ اپنی تقاریر میں آقاﷺ کی سچاٸ، صبر اور ثابت قدمی کی مثالیں دیا کرتا تھا۔ بلدیو سہابی اے نے آقاﷺ کے غیر مسلموں سے سلوک کی مثال دیتے ہوۓ فتح مکہ کی مثال دی اور آج کے دور میں انسانوں کو انسانوں کے حقوق کا خیال رکھنے کی ترغیب دلاٸ ۔ ٹی آر سہنا کا کہنا ہے کہ اسلام جیسا عظیم تحفہ جو ایک خدا کی عبادت کا حکم دیتا ہے اور لوگوں کے ساتھ نرمی کا برتاٶ کرواتا ہے اس کے بانی محمدﷺ ہیں جو خود ان تمام عادات کا مجموعہ ہیں۔ آقاﷺ سے محبت کا اظہار رانا بھگوان داس نے بہت شاندار انداز میں اپنے اشعار میں کچھ اس طرح کیا :
السلام اے شمع انوار جہاں ﷺ
السلام آٸینہ دارﷺ کن فکاں
السلام اے سیدﷺ کون ومکاں
السلام اے واقفﷺ سر نہاں
السلام اے مالک ﷺ ہر دو جہاں
السلام اے وجہ تخلیق زماں
السلام اے جانِ بھگوان السلام
السلام اے سجدہ گاہ ِ عاشقان
الحمدللہ ہم اس مبارک ہستی کے امتی ہیں جن سے محبت و عقیدت ان پر ایمان نہ لانے والے بھی رکھتے ہیں تو ہم اپنے آپ کو بحیثیت امتی آقا ﷺ کی تعلیمات وکردار میں ڈھالیں اور ان پر عمل پیرا ہونے کی کوشش کریں ۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2024
Rahbar International