صنف : سو لفظی کہانی۔
بنتِ احمد شیخ۔
“نہیں ہوں میں گناہ گار!! کوئی گناہ نہیں کیا میں نے۔ سنا آپ سب نے؟میں نے کچھ نہیں کیا۔ کیوں دوں میں آپ سب کو اپنے کردار کی گواہی؟۔ آخر لگتے ہی کیا ہیں آپ سب میرے؟ میری پاکدامنی کی گواہی آپ سب کو وقت دے گا۔ کیوں کہ میرے کردار کا گواہ میرا اللّٰہ ہے۔ جس نے حضرت عائشہ صدیقہ کی پاکدامنی کی گواہی قرآن پاک میں دی۔ جس نے حضرت مریم علیہ السلام کی پاکدامنی کی گواہی ان کے بیٹے سے نومولود عمر میں بول کر دلوائی۔ وہی میرا بھی رب ہے۔ جو میرے کردار کی گواہی ثابت کرے گا۔”
Leave a Reply