تازہ ترین / Latest
  Monday, October 21st 2024
Today News Paper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

عنوان :”علم”

Articles , / Monday, May 6th, 2024

ازقلم : “سدرہ بنت عبدالمالک “

علم کے معنی ہیں جاننا۔
علم اور شعور کے باعث انسان اشرف المخلوقات ہے۔ علم ہی کے زریعے آدمی اپنے آپ کو اور اپنے رب کو جانتا ہے ۔ علم ہی کے ذریعے وہ اپنے مقصد ذندگی سے آگاہ ہوتا ہے ۔ وہ کون ہے؟اسے کس نے پیدا کیا اور اس زمین پر کیوں بھیجا،دنیا میں اس کاکیا مقام ہے ؟ ان سوالوں کے جواب ہی پر آدمی کی ذندگی کا دارومدار ہے ۔اس سوالوں کے جوابات علم حاصل کرنے سے ملتے ہیں۔ اور ایک مسلم کو پتا ہونا چاہئے کہ اس دنیا میں وہ کیوں آ یا ہے ؟ اس کا خالق مالک اس کے لئے کیا چاہتاہے ؟ یہ باتیں معلوم کرنے کے لئے مسلمان کو علم کی ضروت ہے ۔اسی لئے نبی صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم نے ہر مسلمان مرد اور عورت کے لئے علم حاصل کرنا لازم قرار دیا ہے۔ مسلمان کے لئے صرف خود علم حاصل کرنے کو کافی نہیں کہا گیا ،بلکہ اس پر یہ بھی لازم کیا گیا ہے کہ وہ اس کو دوسروں تک بھی پہنچائے ۔
ارشاد نبوی ص ہے۔!!
“تم میں سے بہتر وہ ہے جو خود علم ( قرآن مجید) سیکھے اور دورسرں کو بھی سکھائے”

چنانچہ اسلام میں علم حاصل کرنے والے اور علم دینے والے دونوں کا بڑا مرتبہ ہے قران مجید میں الله تعالیٰ نے علم اور اہل علم کی فضیلت بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے علم کبھی علم والوں کے برابر نہیں ہو سکتے ۔ نبی صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم نے فرمایا ۔”عالم کوعابد پروہی فضیلت حاصل ہے جو تم میں سے کسی کم مرتبہ پر مجھے حاصل ہے”۔ علم ایک ایسا نور ہے جوکبھی ختم نہیں ہوتا علم کی دو قسمیں ہیں ۔ “دینی اور دینوی ” اور ہمیں دونوں کو سیکھنا چاہئے اور ہمیں یہ شوق سب مسلمانوں میں پیدا کرنا ہے اور قران مجید میں بھی کہاگیاہے ” علم کی طلب ہر مسلمان مرد اور عورت پر فرض ہے ۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2024
Rahbar International