Today ePaper
Rahbar e Kisan International

عنوان. غربت کے پھندے اور انسانی اسمگلنگ

Articles , Snippets , / Thursday, September 11th, 2025

rki.news

تحریر. ڈاکٹر پونم نورین گوندل لاہور
وہ ایک عام سا انسان، عام سا حلیہ، جی وہی ایک جسم, دو ٹانگیں، دو بازو، ایک دھڑ، ایک چہرہ جس پہ دو آنکھیں، دو کان، دو ہونٹ، منہ کے اندر تیز دھاری زبان, آنکھوں میں خوابوں کا گھنا جنگل، اور اس جنگل میں منگل کب ہونا تھا؟ کسی کو اس کی کچھ خبر نہ تھی. ، وہ پچھلے کءی دنوں سے، اس بحری جہاز کے ایک کابک نما کمرے میں بند اپنے ہی جیسے کءی دوسروں انسانی بتوں کے ساتھ تقریباً اتنا زیادہ گھس گھسا کے کھڑا ہوا تھا کہ تقریباً چالیس، پینتالیس نفوس بمشکل سانس لے پا رہے تھے،آف یہ وقت کی ظالم مار بھی نہ ہمیں اس جگہ جاپٹختی ہے، جس جگہ کا ہم نے کبھی خواب میں بھی نہیں سوچا ہوتا. اس میں بھی بھید یہ ہی ہے کہ جب ہم کوی بھی کام وقت پہ نہیں کرتے، تو ہمیں اس کام کو وقت پر نہ کرنے کی کڑی سے بھی کڑی سزا مل کے ہی رہتی ہے، تو بچپن میں ماں باپ کے لاڈلے، جب ماں باپ کے کہنے پہ بھی نہ ہی کچھ پڑھتے ہیں اور نہ ہی کوئی ہنر سیکھ پاتے ہیں تو پھر ان کی جوانی یا تو بھوک کے یبھکے کھاتے گزر جاتی ہے یا پھر پردیس میں دھکے کھاتے گزر جاتی ہے، اور باسط مرزا کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہو چکا تھا، چونکہ سات بیٹیوں کے بعد پیدا ہونے والا اکلوتا بیٹا تھا، تو جی بھر کا سارے کنبے کا لاڈلا تھااور اتنا زیادہ لاڈلا تھا کہ جہاں وہ پاؤں رکھتا، بیبے اپنے ہاتھ رکھ لیتی تھی، ہاں اگر کوی بیبے کو بتا دیتا کہ یہ ضرورت سے زیادہ لاڈپیار باسط مرزا کو اتنا اپاہج کر دے گا، اتنے اس کے گوڈے گٹے توڑدے گا تو شاید بیبے اپنے پوترے سے اتنا زیادہ پیار نہ ہی جتاتی، کرنا تو دور کی بات تھی. اور نہ ہی نکما، نکھٹو اور ان پڑھ باسط مرزا اس وقت اپنی ماں کے زیورات اور ابے کی پیلی بیچ
کر کمبوڈیا جانے والے اس بحری جہاز کی جیل نما کابک میں اپنے ہی جیسے کءی اور جانور نما انسانوں کے ساتھ زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہوتا. انسانی سمگلنگ بھی غربت، فراڈ اور نکمے پن ہی کی ایک تکون ہے. جہاں لوگوں سے زیادہ پیسے لے کر انہیں نوکری کا جھانسہ دے کر مختلف ممالک میں مختلف لوگوں کے ہاتھوں بیج دیا جا تا ہے، اور پھر ان سے بے تحاشا کام کروایا جاتا ہے، بھوکا رکھا جاتا ہے، ذہنی اور جسمانی تشدد کیا جاتا ہے، مردوں کے ساتھ خواتین اور بچے بھی اس مد میں آ جاتے ہیں، اللہ پاک سے دعا ہے کہ وہ ہمیں اور آپ کو اس انسانی سمگلنگ سے محفوظ رکھے.
آمین ثم آمین
ڈاکٹر پونم نورین گوندل لاہور
Punnam. Naureen 1@cloud.com


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International