ازقلم: عائشہ عابد بٹ(کوٹلی لوہاراں مشرقی)
کائنات میں موجودہر انسان مضطرب ہے۔ کائنات کا ہر ذرا تڑپ رہا ہے۔ انسان کی آرزوئیں اس کی خواہشات اس کے تقاضے اس کے منصوبے اور اس کے عزائم اتنے ز یادہ ہوتے ہیں۔ کہ ان سب کا بیک وقت میں حصول ناممکن ہے۔ جب ہر خواہشات دم توڑتی ہیں تو اس وقت اضطراب پیدا ہوتا ہے۔ اضطراب بے سبب نہیں ہوتا۔اضطراب بھولا ہوا سبق،کوئی چھوڑی ہوئی منزل اور نظر انداز کیے ہوئے فرائض ہوتے ہیں۔ جب انسان کا حق اس کے دسترس میں نہ ہو تو اس وقت اضطراب پیدا ہوتا ہے۔ اس وقت انسان کے لیےصرف ایک ہی منزل ہوتی ہے وہ ہے صبر کی، جب انسان اپنی منزل پر پہنچنے کے لیے صبر کرتا ہے اور اللہ پاک کی رضا سے راضی ہوتا ہے۔ تو بس وہاں سے آگے کا سفر روشن منزل کی جانب جاتا ہےاور جس تنہائی سے وہ ڈرتا ہے اسی تنہائی میں اس کو اپنے رب کے نزدیک ہونے کا موقع ملنا شروع ہو جاتا ہےکیونکہ اس مادیت پسند میں ہمارے پاس آسائشیں تو ہیں لیکن سکون نہیں، ہمارے پاس مال و دولت ہے۔ لیکن اطمینان نہیں۔ یہ منزلیں ہیں جو سب کی الگ الگ ہیں یہ راہیں ہیں جس پہ سب نے جدا جدا چلنا ہے لیکن آخری منزل آخری سفر آخری مقام سب کا اپنے رب کی طرف لوٹنا ہے جس کا قران پاک میں اللہ پاک بار بار بیان فرماتا ہے کہ اس قران میں نصیحت ہے مومنوں کے لیے، اس قران میں نصیحت ہے عقل والوں کے لیے، بس یہ دنیا سے عارضی تعلق ہی انسان کا تعلق ہے باقی دنیا میں کیا حاصل ہے کیا حاصل کرنے کی جستجو یہ انسان کو آخرت کے مقام سے جدا کیے ہوئے ہیں اللہ سے دعا ہے کہ اللہ ہم سب کو آخرت کے لیے نیک نامہ عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور اپنے والدین کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین۔ دنیا میں خواہشات قفس کی مانند ہیں لیکن جزا کے لیے ان خواہشات کو ترک کرنا ہی انسانی کامیابی کا عظیم فریضہ ہے۔
Leave a Reply