تازہ ترین / Latest
  Tuesday, October 22nd 2024
Today News Paper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

عنوان: کامیابی کا زینہ

Articles , / Wednesday, April 17th, 2024

ازقلم:
طاہرہ بتول
شہر:
فیصل آباد

کسی میدان میں کامیابی کی سب سے ضروری شرط یہ ہے کہ اس میدان میں آدمی اپنے آپ کو وقف کر دے۔ زندگی کا ہر معاملہ گویا ایک شمع ہے اور اس معاملے میں وہی شخص سب سے زیادہ آگے بڑھے گا جو سب سے زیادہ اس شمع کے لیے تڑپا ہو ۔زندگی لین دین کا سودا ہے یہاں دینے والا پاتا ہے اور اتنا ہی پاتا ہے جتنا اس نے دیا ہو۔ یہاں نہ دیے بغیر پانا ممکن ہے اور نہ ہی یہ ممکن ہے کہ کوئی شخص کم دے کر زیادہ کا حصہ دار بن جائے۔ اس دنیا میں عظیم محنت کے بغیر کوئی کامیابی ممکن نہیں۔ کامیابی کے حصول کے لیے سعی ضروری ہے یعنی وہ کوشش کرنا جو مطلوبہ مقصد کے لیے قانون الٰہی کے تحت مقدر ہے۔ یہی اصول دنیا کی کامیابی کے لیے اور آخرت کی کامیابی کے لیے ہے۔اس کے ساتھ ساتھ ہار مان لینا، اپنی شکست کو تسلیم کر لینا،یہ ایسا عمل ہے جو انسان کو کامیابی کے راستے پر گامزن کرتا ہے۔ امریکہ کے ایک شخص نے 1831 میں تجارت کی، اس میں وہ ناکام ہو گیا۔ 1832 میں اس نے ملکی سیاست میں حصہ لیا ،مگر وہاں بھی اس نے شکست کھائی۔ 1834 میں اس نے دوبارہ تجارت کی اس بار بھی وہ تجارت کو چلانے میں ناکام رہا۔ 1841 میں اس کے اعصاب جواب دے گئے ۔1843 میں وہ دوبارہ سیاست میں داخل ہوا۔ اس کو امید تھی کی اس بار اس کی پارٹی اس کو کانگرس کی ممبری کے لیے نامزد کر دے گی۔ مگر آخر وقت میں اس کی امید پوری نہ ہو سکی اس کا نام پارٹی کے امید واروں کی فہرست میں نہیں آیا ۔ 1855 میں اس کو پہلی بار موقع ملا کہ وہ سینٹ کے لیے کھڑا ہو مگر وہ الیکشن میں ہار گیا۔ 1858 میں وہ دوبارہ سینٹ کے الیکشن میں کھڑا ہوا اور دوبارہ شکست کھائی ۔یہ بارہا ناکام ہونے والا شخص ابراہم لنکن تھا جو 1860 میں امریکہ کا صدر منتخب ہوا. اس نے امریکہ کی تعمیر میں اتنا بڑا کام کیا کہ آج وہ نئے امریکہ کا معمار سمجھا جاتا ہے. ابراہم لنکن کو امریکہ کی قومی اور سیاسی تاریخ میں اتنا بڑا نام کیسے ملا اور وہ اس اونچے مقام تک کس طرح پہنچا ۔۔۔۔؟ وہ جانتا تھا کہ شکست کو کس طرح تسلیم کیا جائے.. حقیقت پسندی زندگی کا سب سے بڑا راز ہے اور ہار ماننا حقیقت پسندی کی اعلی ترین قسم ہے۔ ہار ماننے کا مطلب یہ ہے کہ آپ اس حقیقت واقعہ کا اعتراف کر لیں کہ اپ دوسروں سے آگے نہیں بلکہ دوسروں سے پیچھے ہیں۔ آپ اپنی ناکامی کو سمجھ کر اسکا مستقل مزاجی سے مقابلہ کریں تو یہی ناکامی آپکی کامیابی کا زینہ بن جائے گی۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2024
Rahbar International