تازہ ترین / Latest
  Monday, December 23rd 2024
Today ePaper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

عنوان: یومِ دفاع

Events - تقریبات , / Friday, September 6th, 2024

ام حبیبہ اصغر(سیالکوٹ)

6 ستمبر کو یوم دفاع جوش و خروش سے منایا جاتا ہے۔ یہ دن ہمیں ان شہداء کی یاد دہانی کراتا ہے جنہوں نے نہایت جوانمردی اور بہادری سے دشمن کے مذموم ارادوں کو ناکام بنا دیا تھا۔ مختلف محاذ پر شہداء کی انہیں قربانیوں کی وجہ سے آج ہم ایک آزاد ملک کے شہری ہیں۔ ہمارے شہر و علاقے آذاد اور پُرامن ہیں۔ ہماری یہ آذادی اور پُرامن ماحول جو آج ہمیں میسر ہے وہ صرف فوج اور سکیورٹی اداروں کی وجہ سے ہی ممکن ہو سکا ہے۔ یہ اہلکار ملکی دفاع اور سالمیت کے لیے ضرورت پڑنے پر اپنی جان کی بازی بھی لگانے کے لیے تیار ہو جاتے ہیں۔ 6 ستمبر 1965ء کو دشمن نے بزدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طاقت کے نشے میں چور ہو کر رات کے اندھیرے میں ہمارے ملک کے شہر لاہور پر حملہ کر دیا تھا۔ پاکستان سے بڑے ملک بھارت کے پاس پاکستان سے کئی گنا زیادہ اسلحہ و بارود تھا لیکن پاکستان کے بہادر ، نڈر اور جذبہ شہادت سے سرشار افواج نے بہت کم جنگی سامان کے باوجود بھی چند ہی دنوں میں بھارت کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیا اور حملہ ناکام بنا دیا۔ 6 ستمبر کو رات کے اندھیرے میں بھارت کا پاکستان کے پر حملہ کرنے کی بنیادی وجہ کشمیر کی جغرافیائی حدود تک رسائی حاصل کرنا تھا۔ افواج پاکستان نے نہ صرف حملہ زد علاقوں کا کامیابی سے دفاع کیا بلکہ شہریوں کی زندگیوں اور گھروں کی حفاظت کو بھی یقینی بنایا۔ ہمارے ان قومی ہیروز کو ان کی شجاعت کی بنا پر مختلف اعزازات دئیے گئے۔ انہی شہداء کی یاد میں ہر سال 6 ستمبر کو یومِ دفاع منایا جاتا ہے۔ یومِ دفاع کے موقع پر ملک بھر میں پریڈز اور مختلف ایونٹس منعقد کیے جاتے ہیں۔ یوم دفاع اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ ہم ایک آزاد اور مضبوط قوم ہیں اور ہم متحد ہو کر دشمن کو ناکوں چنے چبوا سکتے ہیں چاہے دشمن کتنی ہی طاقت کا مالک کیوں نہ ہو۔ ہم بےشک معاشی مسائل کا شکار ہیں مگر آج ہم ایک آزاد اور پُرامن ملک میں رہ رہے ہیں۔ لہٰذا ہمیں اپنی افواج کو خراج تحسین پیش کرنا چاہیے۔ افواج پاکستان نہ صرف جنگی بلکہ بہت سے ملکی محاذوں اور مسائل کے حل کے لیے بھی اپنی خدمات سر انجام دیتی ہے۔ (پاکستان زندہ باد)


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2024
Rahbar International