rki.news
شاعر
مبصر ایمان
الخبر سعودی عرب
ہائے دلبر بھی کیا مصیبت ہے
خوش سخن اور خوبصورت ہے
نرم لہجہ ہے اور شرافت ہے
یار میرا بلند فطرت ہے
ہر تعلق میں کچھ سیاست ہے
بے غرض ماں کی ہی محبت ہے
لاکھ اُس سے مجھے شکایت ہو
بے بدل رشتہء اُخوّت ہے
چھین لیں اُس نے راحتیں میری
اک بلا ہے یہ جو محبّت ہے
کرتے ہو والدین کی خدمت
جان لو یہ بھی اک عبادت ہے
دل میں ہے درد، لب پہ خاموشی
کیا یہی عشق کی حقیقت ہے؟
فی زمانہ یہ دوست ہے سچّا
اِس کی ہر بات میں صداقت ہے
آئینہ بن کے دیکھ لو ایمان
“شہر کا شہر خوبصورت ہے”
Leave a Reply