یہ جو پابندیاں ہیں چاہت پر
جیسے پہرے ہیں گُل کی رنگت پر
تیری مرضی عزیز ہے یا رب
وقت ہنستا ہے میری غربت پر
میرا شیوہ نہیں ہے نوحہ گَری
صبر کرتی ہوں ہر مصیبت پر
میری اردو ادب سے نسبت ہے
اور میں نازاں ہوں اپنی نسبت پر
میری جنت ہے روضۂ اقدس
ناز ہے مجھ کو اپنی قسمت پر
عام ہو جائے جس سے عریانی
خاک ڈالوں گی ایسی جدت پر
میں نے سیکھا ہے تم سے تمثیلہ
سجدہ ریزی سخن کی رفعت پر
تمثیلہ لطیف
Ad debug output
The ad is not displayed on the page
current post: غزل, ID: 19619
Ad: Ad created on April 11, 2026 1:17 am (51056)
Placement: AfterContent (51054)
Display Conditions
Categories| Ad | wp_the_query |
|---|
| 8,21,3 | post_id: 19619 is_singular: 1 |
Find solutions in the manual
Leave a Reply