Today ePaper
Rahbar e Kisan International

غزل

Poetry - سُخن ریزے , / Tuesday, March 4th, 2025

حال اندر کا ، کہتے آنسو
آنکھوں سے جب نکلے آنسو

عاشق ہو کر پوچھ رہے ہو
کیا کہتے ہیں بہتے آنسو

تھک کر آخر تھم جائیں گے
شب بھر ، ماتم کرتے آنسو

دنیا کو ، غرقاب نہ کر دیں
پھر سے اگر یوں مچلے آنسو

گھبرائے ، بچوں کے جیسے
ضبط کی کوکھ میں سہمے آنسو

بزمِ طرب میں جشنِ بہاراں
برساؤں میں ، کیسے آنسو

تمثیلہ ! تم بھی کچھ رو لو
شعروں سے جب ٹپکے آنسو

تمثیلہ لطیف


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

© 2026
Rahbar International