تازہ ترین / Latest
  Monday, December 23rd 2024
Today ePaper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

غزل

Poetry - سُخن ریزے , / Thursday, July 18th, 2024

مجھ دِیے سے کوئی نہ جلتا تھا
میں اُجالے میں تھا تو اچھّا تھا

اب مرے پاس کیا ہے کھونے کو
تجھ کو سب کچھ گنوا کے پایا تھا

خامشی کا تھا مدّعا کچھ اور
حیف کچھ اور تم نے سمجھا تھا

قصۂ حسن و عشق مت پوچھو
اِک سراب اور ایک تشنہ تھا

دور رہ کر بھی تھا وہ کتنا قریب
دور کا بھی نہ اُس سے رشتہ تھا

کیا تمھیں یاد ہے وہ بازیِ عشق
کس طرح ہار کر میں جیتا تھا

ٹوٹنے سے بچا سکا نہ مجھے
ٹوٹ کر جس نے مجھ کو چاہا تھا

کم نہ تھی دھوپ آزمایش کی
تیری چاہت کا رنگ گہرا تھا

ایسا لگتا تھا ڈور ٹوٹ گئی
تم سے جب آپ آپ سنتا تھا

میرے اندر ہی تھا چھپا راغبؔ
مجھ کو جس کی انا سے خطرہ تھا

افتخار راغبؔ
دوحہ، قطر
کتاب: کچھ اور


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2024
Rahbar International