دل مرا جلائے کچھ
جلوہ پھر دکھائے کچھ
دے کے بے تحاشا درد
زندگی ہنسائے کچھ
عشق میں مزہ تو ہے
پر مجھے رلائے کچھ
یار اپنی گلیوں میں
راہ تو سجھائے کچھ
لگ کے میرے سینے سے
وہ مجھے ستائے کچھ
اس کی ہر ادا قاتل
دل مرا لبھائے کچھ
چھوڑ دو خدا پر سب
جب سمجھ نہ آئے کچھ
عامرمُعانؔ
Leave a Reply