Today ePaper
Rahbar e Kisan International

فروری یومِ ولادت کشور ناہید

Articles , Snippets , / Sunday, February 2nd, 2025

تحریر:شازیہ عالم شازی

کشور ناہید 3 فروری 1940 کو بلند شہر (ہندوستان)میں ایک قدامت پسند سید گھرانے میں پیدا ہوئیں۔ایک قدامت پسند گھٹے ہوئے ماحول میں پرورش پانے والی کشور نے اپنی زندگی کے تمام فیصلے روایت سے ہٹ کر کئے ۔ نویں جماعت سے انہوں نے اخبار میں لکھنا شروع کیا۔ میٹرک کے بعد اپنی ضد منوا کر کالج میں داخلہ لیا۔ فرسٹ ائیر سے ہی شعر کہنے کا سلسلہ شروع ہوا۔گھر والوں کی شدید مخالفت کے باوجود اُن کا علمی ادبی سفر جاری رہا۔ تعلیمی دور تقریری مقابلوں اور مشاعروں میں حصہ لیتی رہیں اور ان کا کلام ادبی رسائل میں چھپتا رہا۔ انہوں نے اپنی شاعری میں ایسے نسوانی جذبات اور مسائل کا برملا اظہار کیا ہے جنہیں بیان کرنا معیوب سمجھا جاتا تھا۔ وہ اپنے آپ کو ایک حقیقت پسند خاتون قرار دیتی ہیں جو حالات یا معاشرے کے جبر کا شکار بننے سے منکر رہی ہیں۔ وہ عورت کے ساتھ روا رکھی جانے والی معاشرتی ناانصافیوں کو لگی لپٹی رکھے بغیر تلخ و ترش سچے الفاظ میں بیان کر دیتی ہیں۔ ایسے میں اکثر ناقدین اُن کی شاعری کو سپاٹ، کھردری اور غنائیت سے محروم قرار دیتے ہیں۔ اُن کی شاعری میں عورت کا وجود اس کا احساس اور اسی کی آواز گونجتی ہے۔کشورناہید کے کلام کا انگریزی اور ہسپانوی زبانوں میں ترجمہ ہو چکا ہے۔کشور ناہید نے خود بھی کئی کتابوں کا اُردو میں ترجمہ کیا ہے اس کے علاوہ بچوں کے لئے بھی لکھتی رہی ہیں۔
ادبی خدمات
اُن کا اولین شعری مجموعہ لبِ گویا 1968میں منظرِ عام پر آیا۔ اور اسے خوب پذیرائی بھی ملی
اعزازات/ ایوارڈ
آدم جی ایوارڈ (لب گویا )1969
(یونیسکو ادب برائے اطفال ایوارڈ(دیس دیس کی کہانیاں)
(کولمبیا یونی ورسٹی (بہترین ترجمہ)
منڈیلا ایوارڈ 1997
ستارۂ امتیاز 2000
کشور ناہید پاکستان کی ادبی حلقوں میں ایک نمایاں مقام رکھتی ہیں ۔ وہ ایک حساس دل کی ملک ہیں ملک کے سیاسی اور سماجی حالات پر اُن کی گہری نظر ہے۔ ایک عرصے سے وہ روزنامہ جنگ میں کالم لکھ رہی ہیں۔ کشور پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس کی ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر کام کرتی رہی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ کئی سال تک ادبی جریدے ماہِ نو کی ادارت کے فرائض بخوبی انجام دیتی رہی ہیں۔ وہ آجکل اسلام آباد میں سکونت پزیر ہیں
تصانیف
باقی ماندہ خواب
عورت زبانِ خلق سے زبانِ حال تک
عورت خواب اور خاک کے درمیان
خواتین افسانہ نگار 1930 سے 1990تک
زیتون
آ جاؤ افریقہ
بری عورت کی کتھا
بری عورت کے خطوط: نا زائیدہ بیٹی کے نام
سیاہ حاشیے میں گلابی رنگ
بے نام مسافت
لبِ گویا
خیالی شخص سے مقابلہ
میں پہلے جنم میں رات تھی
سوختہ سامانئ دل
کلیات دشتِ قیس میں لیلی
لیلی خالد
ورق ورق آئینہ
شناسائیاں رسوائیاں
وحشت اور بارود میں لپٹی
ہوئی شاعری(زیرِ طبع)
عورت مرد کا رشتہ(مکالمے اور تحریریں)
زخم برداشتہ(پاکستان کہانی)
گمشدہ یادوں کی واپسی
کشور ناہید کی نوٹ بک
آباد خرابا
مٹھی بھر یادیں
گستاخی

یہ پوسٹ کل لگانی ہے کیونکہ کل ان کا جنم دن ہے


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International