Today ePaper
Rahbar e Kisan International

فرینڈز آف روشنی ہالینڈ کی جانب سے یوم اقبال کی پُر وقار تقریب

Events - تقریبات , Snippets , / Wednesday, November 26th, 2025


rki.news

فرینڈز آف روشنی گروپ ہالینڈ کے زیر اہتمام یوم اقبال کا پُر شکوہ پروگرام
شفیق مراد علامہ اقبال کے جرمنی میں قیام پر سیر حاصل گفتگو کی
جرمنی میں قیام نے اقبال کو شاعر سے فلسفی شاعر اور امت کے ایک فرد کو حکیم الامت بنا دیا (شفیق مراد )
قائم مقام سفیر پاکستان عزت ماآب جمال ناصر مہمان خصوصی تھے
فرینڈز آف روشنی فورم اور بزم ادب ہالینڈ کے چیر مین جناب جاوید عظیمی نے نظامت کے فرایض سر انجام دیے ۔
شاعر مشرق علامہ اقبال کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ نظامت کے فرائض فرینڈ روشنی کے سربراہ جناب جاوید عظیمی نے سر انجام دئیے۔ جرمنی سے ہی منفرد لب و لہجہ کے شاعر حیدر نقوی تشریف لائے اور اسی طرح سینیئر صحافی شاہد امیر گورایا بھی بطور خاص تشریف لا کر پروگرام کو رونق بخشی ۔فرینڈز آف روشنی کے ممبران نے قومی جذبہ و جوش کے ساتھ پروگرام کے انتظامات کیے جس میں جاوید عظیمی کے ساتھ میاں عاصم ،چوہدری محمد اصغر ،اکرام الحق اور میاں عمران نے بالخصوص پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کیا
شفیق مراد نے کہا کہ علامہ اقبال کی زندگی کے وہ خوبصورت ترین ایام تھے جو انہوں نے جرمنی میں بسر کیے اور انہیں اپنی زندگی کا ایک خوبصورت خواب قرار دیا اور ہمیشہ وہ اس خواب کو دہرانے کے آرزو مند تھے علامہ اقبال نے جرمنی کے فلاسفروں کو پڑھا اور مس ایم ویگے ناسٹ سے انہوں نے گوئٹے کا ڈرامہ ۔فاوسٹ اور گوئٹے کی گوئٹے کی شاعری پڑھی اسی طرح انہوں نے زبان بھی سیکھی مس سینے شیل سے انہوں نے فلاسفی پر تعلیم حاصل کی اور ہائیڈل برگ کا قیام جس کی فضاؤں میں فلسفہ شاعری اور علوم کی خوشبو تھی۔اقبال کی طبیعت اور مزاج پر بہت اچھے اثرات ڈالے ۔ اقبال نے اس شہر سے فیض حاصل کیا اور اسے بحر العلوم قرار دیا ۔اقبال نے تین ماہ میں جرمن زبان سیکھی اور اپنا ڈاکٹریٹ کا زبانی امتحان جرمن زبان میں دیا اور ڈاکٹریٹ کی ڈگری میونخ یونیورسٹی سے حاصل کی۔
حیدر نقوی نے اپنی شاعری سے محفل کو چار چاند لگائے ۔ آخر میں جناب جاوید عظیمی نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔ مہمانوں کی پُر تکلف کھانوں سے تواضع کی گئی ۔

میاں عاصم کی جانب سے اگلے روز شہر کے ایک خوبصورت ریسٹورنٹ میں ناشتے کا پرتکلف اہتمام تھا جس میں اکرام الحق اور جاوید اعظمی بھی شریک تھے اس موقع پر اقبال کی فکر اور جرمنی کے قیام پر مختلف موضوعات پر بات ہوئی بعد ازاں چوہدری محمد اصغر کی نعمت کدہ پر ہائی ٹی کا اہتمام تھا جو اصغر صاحب کی علم دوستی اور مہمان نوازی کا ثبوت ہے اس محفل میں مختلف موضوعات پر گفتگو ہوئی خاص طور پر شاعری پر گفتگو ہوئی اور شفیق مراد نے اپنا کلام سنایا جبکہ جاوید عظیمی نے مختلف شعراء کا انتخاب سنا کر محفل کو معطر کیا بات ذرا دوستوں کے ساتھ انٹرنیشنل کورٹ اف جسٹس کا دورہ کیا اور اس طرح کا دورہ مکمل ہوا۔

۔۔ مس ایما ویگے ناسٹ سے گوئٹے کا ڈرامہ ۔فاوسٹ ۔ پڑھا ۔
۔۔مس سینے شیل سے جرمنی کے فلاسفر کے فلسفہ پڑھا ۔
۔۔ہایڈل برگ کی علمی ماحول اور خوبصورت نظاروں نے علامہ اقبال کے دل ودماغ پر گہرے نقوش چھوڑے ۔
۔۔۔اقبال ہائیڈل برگ میں گزرے ایام کو زندگی کا ایک خوبصورت خواب قرار دیتے ۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International