تازہ ترین / Latest
  Thursday, December 26th 2024
Today ePaper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

قاضی عبدالمنیر صاحب کی سبکدوشی کی تقریب

Events - تقریبات , Snippets , / Tuesday, June 4th, 2024

تحریر۔فخرالزمان سرحدی ہری پور
پیارے قارئین! علم کے مسافر محترم قاضی عبد المنیر صاحب استاد الاساتذہ ضلع ہری پور جو ایک بہترین استاد اور قوم کا سرمایہ ہونے کی حیثیت سے اپنی منفرد ہستی کے مالک ہیں۔ایک محبت کرنے والی ہستی محترم اختر نواز صاحب صدر اپٹا ضلع ہری پور کا شمار ان لوگوں میں ہوتا ہے جو راقم سے خصوصی محبت اور الفت رکھتے ہیں۔گورنمنٹ مڈل سکول سیریاں دھرم پانی ہری پور میں ایک منعقدہ تقریب کے حوالے سے کچھ تفصیل بھیجی۔ان کے خلوص اور محبت کا شکریہ ۔محترم استاد قاضی عبد المنیر صاحب جن کے ساتھ میرا بھی ایک خاص تعلق ہے۔خوشی ہوئی زندگی کا بیشتر حصہ قوم کے بچوں کو علم کی دولت سے آراستہ کرنے میں گزرا باعزت طور پر محکمہ تعلیم ہری پور سے سبکدوش ہو گۓ۔یہ ,بات ایک اعزاز سے کم بھی نہیں کہ ان سے محبت کرنے والی ہستیوں نے ان کے الوداع کے موقع پر پر رونق تقریب کا اہتمام کیا جس کے مہمان خصوصی خالد محمود صاحب اے ایس ڈی ای او ہری پور تھےاور اہم ہستیاں اختر نواز صدر تنظیم اپٹا ہری پور,پرنسپل نیاز صاحب,ابرار شاہ,اور دیگر شخصیات نے قاضی عبد المنیر صاحب کی عظیم خدمات پر عقیدت کے پھول پیش کیے۔موصوف نے عمر کا بیشتر حصہ معماران قوم کی آبیاری کے لیے صرف کیا۔یہ بات تو روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ استاد کی ہستی ہی تو تعمیر معاشرت اور تشکیل سماج میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔دوسرے الفاظ میں استاد روحانی باپ اور قوم کا معمار ہونے کی حیثیت سے قابل احترام تصور ہوتا ہے اور ہونا بھی چاہیے ۔بقول شاعر:۔
شیخ مکتب ہے اک عمارت گر
جس کی صنعت ہے روح انسانی
استاد محترم قاضی عبد المنیر کی تعلیمی خدمات قابل افتخار ہیں۔خدا کرے سدا خوش رہیں۔یہ حقیقت اپنی جگہ مسلمہ بھی ہے کہ موصوف نے تعمیر انسانیت کے لیے تاریخ ساز کردار ادا کیا۔قوم کے نونہالان کو علم کے موتی عطا کیے۔اس پر جتنی اور جس قدر داد دی جاۓ کم ہے۔اس امید کے ساتھ کہ موصوف کا ضمیر مطمئن ضرور رہے گا۔اللہ کریم نے اس قدر استقامت دی کہ سخت سے سخت موسم میں اپنا مقدس فرض ادا کیا۔وقت کی پابندی سے لے کر جماعت میں تدریس اور بحیثیت سربراہ ادارہ پوری دیانت داری سے کام کیا جو ایک روشن مثال سے کم نہیں۔اس پر ان سب ہستیوں کا کردار بہت نمایاں رہا جنہوں نے موصوف کے اعزاز میں ایک خوب صورت تقریب کا اہتمام کیا اور ان ہستیوں کی بھی محبت قابل تعریف جنہوں نے تقریب میں شرکت کی اور موصوف کی حوصلہ افزائی کرنے میں بڑے پن کا اظہار کیا۔یہ محبتوں کے پھول ہی تو ہیں جن کی خوشبو سے دامان دل مہکتے ہیں۔قربتیں پیدا ہوتی اور دلوں میں الفت کے سمن زار زندہ ہوتے ہیں۔قوم کی کشتی کا ملاح ایک استاد ہی تو ہوتا ہے جو تمام صلاحیتیں بروۓ کار لاتے اپنا مقدس فرض ادا کرتا ہے۔اس میں کوئی لالچ نہیں ہوتی بلکہ پیشہ پیغمبری کے آداب بجا لاتے ہوۓ اپنی خدمات پیش کرنے میں فخر محسوس کرتا ہے۔الغرض محترم قاضی عبد المنیر صاحب مبارک باد کے مستحق ہیں جن کو انتہائی عزت و احترام سے رخصت کیا گیا۔یہ بات تو اپنی جگہ مسلمہ بھی ہے کہ استاد کی مثال تو شمع کی سی ہے جو جلتی ہے تو ظلمت شب میں اجالا کرتے عمر بیت جاتی ہے۔لیکن احساس زندہ رہتا ہے کہ قوم کے بچوں کو علم کی روشنی سے نواز کر مقدس فرض کی تکمیل کرنا معمول رہا۔اس لیے جس قدر استاد کے احترام اور حقوق کی بات کی جاۓ کم ہے۔خدا کرے موصوف انسانیت کی خدمت کرتے رہیں۔اور دعاؤں کے پھول حاصل کرتے رہیں۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2024
Rahbar International