تازہ ترین / Latest
  Saturday, October 19th 2024
Today News Paper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

قطر میں اردو ادب کی آبیاری اور بزم اردو قطر کی منظوم تاریخ ۔

Literature - جہانِ ادب , Snippets , / Wednesday, April 24th, 2024

قطر کے استاد شاعر جناب منصور اعظمی صاحب کا کارنامہ ۔ طاہر جمیل

عشق و وفا کے پھول کھلانے ہم دوحہ میں آئے ہیں
اردو کا ماحول بنانے ہم دوحہ میں آئے ہیں

ذہن میں برخیا بوترابی کے ایسا طوفان اٹھا
قاضی احمد فراز صاحب کا کچھ ایسا حال ہوا

کیفیت_دل راشد اکبر کی بشیر صحرائی کی
کچھ ایسی ہی تھی جیسی تھی برخیا بو ترابی کی

سن ستّاون کا وہ دن تھا جس کی شام سہانی تھی
اردو کی خدمت کرنے کی ان لوگوں نے ٹھانی تھی

وکرہ کی جانب رخ کر کے کچھ ایسے مستانے لوگ دوحہ کی بستی سے نکلے اردو کے دیوانے لوگ

حاصل خوش بختی سے شرف دعوت کا عبد القوی کو تھا
مہمانوں کی خدمت کا جذبہ اس گھر میں سبھی کو تھا

ایسی ہی کچھ بات بتانے ہم دوحہ میں آئے ہیں
اردو کا ماحول بنانے ہم دوحہ میں آئے ہیں

بزم_سخن کے نام سے اس دن اردو کی تنظیم بنی
کچھ سالوں کے بعد وہی بزم_اردو بن کر ابھری

عاطر صدیقی صدیق صرف جمشید حسن حیدر
ارشاد اور خوشنود بخاری اور شمیم حیدر پیکر

شیخانی جاوید فلاحی اور عزیز رشیدی جی
اے کے مونس نے بھی قطر میں ادرو کی زلف سنواری جی

مشتاق احمد اور محمد غوث خلیل الرحمان راز
اور نسیم اعظمی عمودی سعید شیرعبی کا انداز

ابو الکرم اور وحید صاحب کی ہم کو یاد آتی ہے
حبیب حیدر علی حسن قابل کی یاد ستاتی ہے

خورشید عالم برھانی یوسف کمال صاحب کے ساتھ
خانہء دل میں ہے محفوظ سبھی کی یادیں سب کے ساتھ

جمشید انصاری کے بھی انداز_تکلّم یاد آۓ
فارمیسسٹ نیاز احمد کی یاریں ہم کو تڑ پاۓ

دل نواز اور بانو سلیماں اردو کی دو کلیاں تھیں
شاخ_ادب پر رنگ برنگی اڑتی ہوئی دو چڑیاں تھیں

اخلاص اور رشید نیاز جی اردو کے دیوانے دو
شمع_ادب کے اس دوحہ میں گویا تھے پروانے دو

استاد_محترم ہمارے امجد علی سرور صاحب
آپ کے علم و فن سے مزیّن گلشن_اہل_نظر صاحب

غوری کی بھی یاد دلانے ہم دوحہ میں آئے ہیں
اردو کا ماحول بنانے ہم دوحہ میں آئے ہیں

پیڑ لگا کر وہ اردو کے دوحہ سے منہ موڑ گئے
لیکن اپنی اپنی یادیں دل میں ہمارے چھوڑ گئے

بزم_اردو کی شاخوں سے اتنی شاخیں نکلی ہیں
پھر اس کی شاخوں سے شاخیں دنیا بھر میں پھیلی ہیں

سلیمان دہلوی مصیب احقر۔ نے بھی آباد کیا
حسن چوگلے نے بھی گلستان_اردو شاداب کیا

ابراہیم صاحب خالد صاحب۔ ندیم ماہر صاحب
احمد اشفاق اور نیاز احمد جمیل طاہر صاحب

شوکت اور شفیق اختر اور خادم_اردو عزیز نبیل
کوثر حسن چوگلے۔ سے بھی اردو ہوئی حسین و جمیل

اور۔ رانا ایوّب۔ ہمارے۔ زائر۔ اور۔ فہیم الدین
قیصر فخر الدین فرید اور شاہد سلطاں شمس الدین

فیصل۔ عبد الحی۔ ہمارے اور عطا الرحماں جی
انظر اور جلیل نظامی نے بھی دی ہے قربانی

رونق_بزم صبیح بخاری اور حبیب النبی جناب
آپ کے آنے سے کھل اٹھتی ہے اردو کی کلی جناب

اردو کے۔ بنکر۔ پروانے۔ ہم دوحہ میں آئے ہیں
اردو۔ کا ماحول۔ بنانے۔ ہم۔ دوحہ۔ میں آئے ہیں

شاد اکولوی۔ افتخار راغب۔ ریاض منصوری جی
افسر۔ اور۔ فروز خان۔ غفراں۔ فیّاض بخاری۔ جی

اور محمد عتیق صاحب راہی اور۔ سیّد فرتاش
میری دعا ہے عرش_ادب پر چاند کی صورت چمکیں کاش

صیف الرحماں۔ عبید طاہر اور محمود نثار احمد
ریڈیوں سروس کی زینت۔ فرزانہ فوزیہ ارشد

بشرا مہوش۔ عائشہ مجاہد ثامیہ۔ ہیں اردو کی شان
دوحہ کی اردو سروس۔ نے۔ بھی بخشی ہے شیریں زبان

محسن اور شکیل کاکوی آج عظیم عباس کے ساتھ
اردوستان میں ہم بھی کرینگے راج عظیم عباس کے ساتھ

دوحہ میں اشفاق دیش مکھ جب شامل ہیں بشیر مجید
آؤ مل کر ہم سنوار دیں اردو کی زلفوں کو مزید

نجم الحسن علام رویس اور سارے دانشور کے ساتھ
راقم اطہر ضیاء اور اعظم گڑھ کے اطہر کے ساتھ

خادم_اردو نایاب و اعجاز سعادت۔ پائیں گے
مل۔ کر۔ ہم منصور گلستان_اردو ۔ چمکائیں گے

زینت_اردو۔ اور۔ بڑھانے ہم دوحہ میں آئے ہیں
اردو۔ کا ماحول۔ بنانے ہم۔ دوحہ میں۔ آئے ہیں.

منصور۔اعظمی۔ دوحہ۔قطر


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2024
Rahbar International