تازہ ترین / Latest
  Monday, October 21st 2024
Today News Paper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

قطر میں مقیم پاکستانیوں کی یوم پاکستان پر تقریب!

Qatar - قطر , Snippets , / Sunday, March 24th, 2024

 

قطر میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے جذبہ حب الوطنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یوم پاکستان کے دن کو رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے تقدس کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے بڑے پر وقار طریقے سے منایا۔
اس موقعہ پر سفارت خانہ پاکستان میں متعین کمیونٹی ویلفئیر اٹیچی وحید اللہ وزیر ‘ سفارتی افسران ‘ دوسرے ممالک کی کمیونٹی بنگلا دیش ‘ نیپال ‘ سری لنکا اور فلپائن کے معروف رہمنماوں کے علاوہ قومی ائیر لائن کے منیجر وقاص ملک ‘ پاکستان انجینیر فورم کے صدر ریاض بکالی ‘ شاہد خان ‘پاکستان ویلفئیر فورم کے صدر خالد سجاد بھٹی ‘ حلقہ احباب کے رہنما زاہد اعوان ‘ پاکستان کلچرل فورم قطر کے صدر ڈاکٹر خلیل اللہ شبلی ‘ اپوورڈ کے چیرمین زاہد شیخ، قطر میں مقیم مختلف اعلئ شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ پاکستانی جن میں صحافت، اساتذہ، انجینئیر، ڈاکٹر کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس افطار کی میزبانی خلیجی ممالک میں طویل عرصہ سے مقیم معروف صحافی اور سکالر اشرف صدیقی نے کی جو 2009ع سے قطر میں صحافت کے میدان میں وطن عزیز کی خدمت کر رہے ہیں۔
انہوں نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا جو رمضان کے مہینے میں اپنی عبادات اور گھریلو مصروفیات سے وقت نکال کر وطن کی محبت میں یکجہتی ‘ اتحاد اور آپس میں خلوص خاطر کےلئے یوم پاکستان کو اکھٹے منانے کے لئے ایک جگہ جمع ہوئے ۔ اس موقع پر قومی ایر لائن پاکستان انٹرنیشنل کی طرف سے 23 مارچ کے حوالے سے خوبصورت کیک پیش کیا گیا اور اکھٹے کیک کاٹنے کی رسم ادا کرنے کے بعد پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئےخصوصی دعا کی گئ ‘
اس موقعہ پر ایڈیٹر انچیف روزنامہ رہبر ہارون رشید قریشی سے بات کرتے ہوئے غیر ملکی مہمانوں نے یوم پاکستان پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے اپنے پر خلوص جذبات کا اظہارخیال کیا


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2024
Rahbar International