Today ePaper
Rahbar e Kisan International

قطر میں نیو یارک چیمبر آف سمال بزنس کارپوریشن کا چیپٹر قائم

Events - تقریبات , Snippets , / Wednesday, August 27th, 2025

rki.news

لاہور (رکی نیوز/ON News HD)

– نیو یارک چیمبر آف سمال بزنس کارپوریشن، یو ایس اے کے بانی صدر سید علمدار حسین شاہ نے اعلان کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے بعد اب قطر میں بھی اس تنظیم کا باضابطہ چیپٹر قائم کر دیا گیا ہے۔

سید علمدار حسین شاہ نے بتایا کہ انہوں نے جنوری 2025 میں قطر کا دورہ کیا تھا اور دوحہ میں پاکستانی بزنس کمیونٹی سے ملاقات کے دوران قطر چیپٹر کے قیام کا اعلان کیا تھا، جو اب عملی صورت اختیار کر چکا ہے۔

قطر میں قائم ہونے والے نیو یارک چیمبر آف سمال بزنس کارپوریشن قطر چیپٹر کے صدر معروف بزنس مین محمد اجمل ہوں گے، جبکہ ملک رفیق حسین کو نائب صدر اور ملک حسین رفیق کو سیکرٹری جنرل نامزد کیا گیا ہے۔

سید علمدار حسین شاہ نے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے جلد قطر میں پاکستانی بزنس کمیونٹی کے ساتھ مشترکہ کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے اور باہمی تعاون بڑھانے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے اس اقدام کو دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات میں ایک مثبت سنگ میل قرار دیا۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International