Today ePaper
Rahbar e Kisan International

“لاہور پریس کلب میں “اے آئی فار میڈیا” کورس —سید بدر سعید اور ٹیم کی صحافیوں کے لئے اہم پیش رفت “.

Events - تقریبات , Snippets , / Friday, July 18th, 2025

rki.news

لاہور : ( فریدہ خانم )،
لاہور پریس کلب نے صحافیوں کی پیشہ ورانہ تربیت کے لئے ایک تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے “آرٹیفیشل انٹیلیجنس فار میڈیا” کے عنوان سے پہلا باقاعدہ تربیتی کورس شروع کر دیا ہے۔ اس اہم اقدام کا سہرا گورننگ باڈی کے رکن سید بدر سعید اور ان کی ٹیم کو جاتا ہے، جنہوں نے صحافی برادری کی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی کی تربیت فراہم کرنے کی عملی کوشش کی ہے۔بدر سعید کا کہنا ہے کہ صحافت تیزی سے ڈیجیٹل اور ٹیکنالوجی پر مبنی ہو رہی ہے اور یہ ضروری ہے کہ صحافی وقت کے ساتھ ہم آہنگ ہوں۔ ان کے مطابق یہ کورس صرف تربیت نہیں بلکہ ایک وژن ہے جو صحافیوں کو نئی مہارتوں سے آراستہ کر کے خودمختاری، فری لانسنگ، اور عالمی میڈیا کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے میں مدد دے گا۔ کورس کے تحت صحافیوں کو چیٹ جی پی ٹی، کاپی اے آئی، ڈیجیٹل ویڈیو ایڈیٹنگ، آڈیو وائس اوور، ڈی اے ایل ای اور دیگر جدید اے آئی ٹولز کی عملی تربیت دی جا رہی ہے۔ اس تربیت سے رپورٹرز اور سب ایڈیٹرز اپنی خبر کی تحقیق، تحریر، گرافکس، ویڈیو اور ڈیجیٹل اشاعت تک کا کام خود انجام دے سکتے ہیں، جو آج کے دور میں کامیاب صحافی بننے کے لئے ناگزیر ہے۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ پاکستان کی جامعات میں آج بھی میڈیا طلبہ کو آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی عملی تربیت نہیں دی جاتی، ایسے میں لاہور پریس کلب کا یہ اقدام ایک قابلِ تقلید مثال ہے۔
دیگر پریس کلبز، میڈیا اداروں اور اخبارات پر لازم ہے کہ وہ بھی صحافیوں کے لئے ایسے ہی کورسز شروع کریں، تاکہ ملک بھر کے میڈیا ورکرز کو ٹیکنالوجی کے بدلتے تقاضوں کے مطابق تیار کیا جا سکے۔ اگر اسلام آباد، کراچی، پشاور، کوئٹہ اور دیگر شہروں میں ایسے کورسز متعارف کروائے جائیں تو یہ پاکستان میں ڈیجیٹل صحافت کی ترقی کی طرف ایک اہم قدم ہوگا۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International