rki.news
(نثری نظم )
لہریں آپس میں سرگوشیاں کر رہی ہیں
کہ ریتیلے ساحلوں پر کوئی منتظر ہے کسی کا ،
کوئی ان لہروں میں غوطہ زن ہو کر ڈھونڈ رہا ہے کسی کو
اور کوئی فلک کی بلندیوں میں کسی کی تلاش میں ہے سرگرداں۔۔
لیکن دل کی آنکھ سے دیکھوں تو۔۔
ہر طرف بکھرا ہے محض جلوۂ خدا۔
خدا کا قرب حاصل کر کے ہی ہم ابدی سکون پا سکتے ہیں۔
اور رب کی خوشنودی ہے انساں کے کام آنے میں۔۔۔
ایک دوسرے کا ساتھ نبھانے میں۔۔
محبت اور خلوص بانٹنے میں۔۔۔
ساری دنیا تسخیر ہوجائے ۔
۔گر انساں تسخیر کر لے اک دوجے کے دل کو
بھلائی اور نیکی سے سنوارے یہ دنیا
تو کائنات کا ہر ذرّہ مسخّر ہوجائے۔۔
لہروں کی ہلچل سے فَلک کی بلندیوں تک سارا عالم دسترس میں آجائے۔۔۔
اور یہ دنیا مانندِ گلشن ہوجائے۔۔۔
ثمرین ندیم ثمر
Leave a Reply