rki.news
متاعِ زیست میں حسین باب ہوں
مثالِ ماہتاب و آفتاب ہوں
حِنا کے رنگ سارے لاجواب ہوں
بہار جلوہ گر ہو پورے خواب ہوں
کرم خدا کا ہم پہ بس سدا رہے
یہی خدا سے عرض اور دعا رہے
مِرے لئے خلوص اور وفا رہے
تِری ہی رحمتوں سے فیض یاب ہوں
دِل و نظر کو اب سکوں قرار دے
نصیب میرا تُو بنا سنوار دے
زمانے بھر کی بس دعاٸیں پیار دے
کہ تیری رحمتیں جو بے حساب ہوں
عداوتوں سے ، نفرتوں سے بچ رہوں
محبتّوں کی لَو سے روشنی کروں
رکاوٹیں دلیری سے یہاں سہوں
حیات میں نہ کوئی اضطراب ہوں
متاعِ زیست میں حسین باب ہوں
بہار جلوہ گر ہو پورے خواب ہوں
*ثمرین ندیم ثمر*
دوحہ قطر
Leave a Reply