Today ePaper
Rahbar e Kisan International

محفلِ نعت پاکستان کے زیرِ اہتمام نعتیہ مشاعرہ

Events - تقریبات , Snippets , / Sunday, June 22nd, 2025

rki.news

اسلام آباد (پریس ریلیز) — محفلِ نعت پاکستان کے زیرِ اہتمام ایک بابرکت نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا۔ یہ محفلِ نعت کی 435ویں ماہانہ محفل تھی جو اکادمی ادبیات پاکستان کے رائٹرز ہاؤس، اسلام آباد میں منعقد کی گئی۔

مشاعرہ کا آغاز حافظ عمران احمد کی پُراثر تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا، جس کے بعد محفل کا باقاعدہ آغاز کیا گیا۔ تقریب کی صدارت صدرِ محفلِ نعت پاکستان، سید ابرار حسین نے فرمائی، جب کہ سید محمد حسن زیدی، جو حال ہی میں امریکہ سے واپس تشریف لائے ہیں، کو مہمانِ خصوصی کے طور پر مدعو کیا گیا۔ اس موقع پر حافظ نور احمد قادری اور سید جمال زیدی نے مہمانانِ اعزاز کی حیثیت سے شرکت کی۔

اس روحانی محفل میں معروف نعت گو شعراء — سید ابرار حسین، سید محمد حسن زیدی، شرف الدین شامی، عرش ہاشمی، پروفیسر رفیع الدین احمد صدیقی (ناظمِ مشاعرہ و میزبانِ محفل)، پروفیسر عرفان جمیل، حافظ نور احمد قادری، خضر سلیم کھوکھر، سید جمال زیدی، محمد نور آسی اور خوشحال نادر — نے بارگاہِ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور بارگاہِ خلیفہ سوم سیدنا عثمانِ غنی رضی اللہ عنہ میں محبت و عقیدت کے نذرانے پیش کیے۔

مشاعرہ کے اختتام پر صدرِ محفل سید ابرار حسین نے صدارتی کلمات ادا کیے، جن میں انہوں نے تمام شعرا و شرکاء کو کامیاب مشاعرہ میں شرکت پر مبارکباد دی اور خصوصی طور پر سیکرٹری محفلِ نعت جناب عرش ہاشمی کی 36 سالہ بے مثال خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے بتایا کہ جناب عرش ہاشمی 1989ء سے محفلِ نعت پاکستان سے وابستہ ہیں اور تاحال اس ادارے کی خدمت میں سرگرمِ عمل ہیں۔

تقریب کا اختتام سید محمد حسن زیدی کی جانب سے کی جانے والی اجتماعی دعائے خیر پر ہوا، جس میں ملک و ملت کی ترقی، سلامتی اور مجاہدینِ غزہ و فلسطین کی فتح و نصرت کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International