تازہ ترین / Latest
  Tuesday, October 22nd 2024
Today News Paper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

فرزندِ ہزارہ محمد ریاض ملک۔۔ایک شخصیت ایک تعارف

Articles , Snippets , / Thursday, May 2nd, 2024

تحریر۔۔فخرالزمان سرحدی ہری پور
سرزمین ہزارہ میں بے شمار ہستیاں موجود ہیں ۔ان پر جس قدر فخر کیا جاۓ کم ہے۔قلمی خدمات اور ادبی نگارشات کے آئینہ میں فرزند ہزارہ محمد ریاض ملک کسی تعارف کے محتاج کے محتاج نہیں۔بزم سخن وفر ادب کے درخشاں ستارے ضلع ایبٹ آباد کی پر رونق فضاؤں میں رچھ بہن کے مقام پر 20 جنوری 1960 میں پیدا ہوۓ۔ابتدائی تعلیم اساتذہ اور والدین کی دلچسپی سے خوش اسلوبی سے مکمل کی ۔میٹرک کا سالانہ امتحان 1976 میں پاس کیا۔ایف۔اے کا سالانہ امتحان 1979 میں گورنمنٹ کالج ایبٹ آباد سے پاس کیا اور تعلیم سے شغف برقرار رہا۔منزل سے آگے بڑھ کر منزل تلاش کر کا جنون بھی غالب رہا۔1982 میں پنجاب یونیورسٹی لاہور سے بی۔اے کا سالانہ امتحان امتیازی خصوصیات سے پاس کیا۔خوب سے خوب تر کی تلاش کا جذبہ اس قدر بے تاب رکھتا کہ قلم اور کتاب سے تعلق بدستور برقرار رہا۔1991 میں ایم۔اے کا سالانہ امتحان نمایاں خصوصیات سے پاس کیا۔تیرے لیے زمان و مکاں اور بھی ہیں کے مصداق تلاش روزگار کے سلسلے میں رہائش پذیر ہوۓ۔باعزت ملازمت سے فارغ ہوۓ تو دیارِ عشق میں اپنا مقام پیدا کر کے اصول پر عمل پیرا ہوتے ادا کاری,ڈرامہ نگاری,ادیب,صحافی اور مصنف کے روپ میں نام روشن کیا۔اور متعدد ایوارڈز حاصل کیے۔آپ کی شخصیت میں ایک تحریک ,ہمت,جوش اور ولولہ تازہ کی کیفیت پائی جاتی ہے۔کتب لکھتے ہیں تو چاندنی راتیں,کیسی کیسی صورتیں ،نسخہ ہاۓ تبسم ،پربتوں کی چھاؤں میں اور طالب بابا کے نام سے تصانیف لکھ کر ادبی دنیا میں ایک بے بہا اضافہ کر دیا۔اداکاری شروع کرتے ہیں تو فلم جمیلہ،ساجن کا پیار،دشمن سے ٹکر میں کام کرتے خدا داد صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہیں۔سٹیج ڈرامے لکھ کر ادبی دنیا میں نام پیدا کرتے ہیں۔اسی پر اکتفا نہ کیا بلکہ ڈائرکشن دینے میں بھی کردار ادا کیا۔دل نے پھر یاد کیا،دوپٹہ تیرا لال رنگ دا،اور کسے دا یار نہ وچھڑے ۔۔راقم الحروف کی کتاب چمن کی فکر پر بے لاگ تبصرہ موصوف کی خوبی تبصرہ نگاری میں ایک حسیں خوبی کا شاہکار قلم ہے۔اوراقِ پذیرائی میں قیمتی تحریریں موصوف کی متاع قلم کا ثبوت ہیں۔محمد ریاض ملک نے زندگی کے ہر شعبہ میں نمائندگی کا حق انتہائی خوش اسلوبی سے ادا کیا۔اور ایوارڈز حاصل کیے۔اچیومنٹ ایوارڈ،سپر سٹیج ایوارڈ،مولانا ظفر علی خان ایوارڈ،پی پی سی ایوارڈ،صدر پاکستان لوورز،صدر انجمن خدمت و تکریم رضوان پارک،صدر کلچرل ونگ کنٹیکٹ فاؤنڈیشن ،جنرل سیکریٹری پاکستان یوتھ فورم،جنرل سیکریٹری کلچرل ونگ پنجاب پریس کونسل ،جنرل سیکریٹری پاکستان شوبز رائیٹرز اینڈ جرنلسٹ فورم،اور بھی اہم عہدوں پر فائز رہتے خدمت انسانیت کا مقدس فرض ادا کرتے رہے۔زندگی اسی سے گلزار ہے کے اصول کو ترجیح دیتے ہوۓ نام روشن کیا۔بزم مصنفین ہزارہ میں موصوف کی خدمات ایک چمکتے دمکتے ہیرے کی مانند ہیں۔موصوف نے اخبارات میں اس کی پہچان منفرد تحریروں کے ذریعے کی جو موصوف کا روشن کارنامہ ہے۔قلم کے تقدس کو قائم رکھنے اور ادب کے خزینوں میں بہار پیدا کرنے پر تمام توجہ مرکوز رکھ کر زندگی کا سفر طے کرنے میں مصروف عمل ہیں۔وقت کا تقاضا ہے کہ موصوف کی قلمی خدمات سنہری الفاظ سے لکھی جائیں۔اس میں کوئی شک نہیں کہ موصوف نے ملازمت کے دوران اپنا مقدس فرض پوری دیانتداری سے ادا کرنے کی کوشش جاری رکھی۔جب ملازمت سے فارغ ہوۓ تو دیا عشق میں اپنا مقام پیدا کر کے مصداق قلم وقرطاس کا انتخاب کیا اور دل کی باتیں لکھتے رہے۔کالم نگاری کے آئینہ میں اپنا منفرد طرز نگارش اپناتے قومی شعور کو اجاگر کیا۔گویا موصوف کی ہمہ جہت شخصیت اور ان کی خدمات عظیم دولت ہیں۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2024
Rahbar International