rki.news
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشن محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان
پریس ریلیز 19دسمبر 2025
ملتان۔محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں چیف منسٹر لَیپ ٹاپ سکیم کے تحت 500 سے زائد طلباوطالبات میں لَیپ ٹاپ تقسیم کیے گئے۔
لَیپ ٹاپ کی تقسیم خصوصی تقریب میں کی گئ جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی(تمغہ امتیاز) نے کی۔وائس چانسلر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئےکہا حکومت پنجاب کا یہ شاندار انیشیٹو ہے جس میں قابل طلباءوطالبات کو لیپ ٹاپ دیے جا رہے ہیں۔ یہ لیپ ٹاپ ہمارے نوجوانوں کو ڈیجیٹائزڈ ہوتی ہوئی دنیا میں اپنا مقام بنانے میں مدد کریں گے۔ طلباوطالبات پر اب یہ زمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اس کا جدید علوم اور ہنر سیکھنے کے لیے مثبت استعمال کریں۔طلباء نے لیپ ٹاپ ملنے پر حکومت پنجاب کا شکریہ ادا کرتے ہوے کہا کہ یہ لیپ ٹاپ ان کے تعلیمی سفر میں مددگار ثابت ہو گا۔
ریاض احمد ہراج
ترجمان زرعی یونیورسٹی ملتان
Leave a Reply